Spiritual Healing
سوال: جناب میری عمر 15سال ہے اور میں عرصہ ایک سال
سے ایک غلیظ قسم کی بیماری کا شکار ہوں۔ میں نے پوری کوشش کی کہ اس بیماری سے نجات
حاصل کر لوں لیکن پھر شیطان کی باتوں میں آ کر غلطی کر بیٹھتا ہوں۔ میں اللہ کے
فضل و کرم سے پانچ وقت کا نمازی ہوں۔ میں نے کئی دفعہ پوری کی پوری راتیں اللہ کی
عبادت میں گزاردیں لیکن پھر بھی اس عادت سے نجات نہیں حاصل کر سکتا۔ میرا شمار
کلاس کے اچھے ذہین لڑکوں میں ہوتا ہے۔ پہلے میں اسکول کی ہر چیز میں حصہ لیتا تھا
لیکن اب میں اس بیماری کی وجہ سے احساس کمتری میں مبتلا ہو گیا ہوں۔ مجھے کوئی
ایسا وظیفہ یا طریقہ بتائیں کہ میں اس خراب بیماری سے نجات حاصل کر لوں۔ مجھے اس
بیماری سے شدید نفرت ہو گئی ہے۔ یہ بیماری مجھے اندر ہی اندر کھوکھلا کر رہی ہے
اور ذہنی جسمانی طور پر ناکارہ کر رہی ہے۔
جواب: چالیس روز تک چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے وضو بے
وضو یا حی یا قیوم کا ورد کریں اور رات کو سونے سے پہلے بستر پر چت لیٹ کر انگشت شہادت
سے سینہ کے اوپر کلمہ شہادت لکھیں اور یہ تصور کرتے کرتے سو جائیں کہ مجھے اللہ
دیکھ رہا ہے اور اس کی رحمت کی بارش ہو رہی ہے۔