Spiritual Healing

سینے میں چھری

سوال:   میرے والد صاحب کو خدا جانے کیا بیماری ہے۔ ہر طرح کا علاج اور چیک اپ ہو چکا ہے۔ کئی دفعہ ای سی جی بھی ہوا ہے لیکن بیماری کی تشخیص نہیں ہو سکی ہے۔ تکلیف یہ ہے کہ ان کے دل میں درد رہتا ہے۔ دل کی جگہ پر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی نے چھری گھونپ رکھی ہو۔ رات بھر بے چین رہتے ہیں اور جب سونے کے لئے لیٹتے ہیں تو سر کو مسلسل جھٹکے لگتے ہیں جس کی وجہ سے رات بھر سو نہیں سکتے۔ کئی کئی راتیں بغیر سوئے گزر جاتی ہیں۔ ان کی تکلیف دیکھ کر تمام گھر والے بھی رات جاگتے رہتے ہیں۔ والد صاحب کس بیماری میں مبتلا ہیں۔ ازراہ کرم اس کی نشاندہی فرمائیں اور علاج تجویز کریں۔

جواب:  آپ کے والد صاحب کو گیس کا مرض لاحق ہے۔ پیٹ میں گیس بننا بند ہو جائے تو تحریر کردہ ساری تکلیفیں ختم ہو جائیں گی۔ دوا اور دعا کے اصول پر اس کا موثر علاج یہ ہے کہ روحانی علاج میں سے حبس ریاح کا علاج دو عدد چینی کا سفید پلیٹوں پر زردے کے رنگ اور عرق گلاب سے لکھ کر رنگ اور روشنی سے علاج کے طریقے پر زر د رنگ کی شعاعوں کے پانی سے دھو کر دونوں وقت کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے دھو کر پلائیں۔ خوراک کی مقدار دو دو اونس ہونی چاہئے۔ کھانوں میں بادی ثقیل اور چکنی غذاؤں سے پرہیز کرایا جائے۔ اس کے بعد آپ والد صاحب سے درخواست کریں کہ رات کا کھانا کھانے کے بعد دو میل ضرور ٹہلیں

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی