Spiritual Healing
سوال: عرصہ دراز سے سر میں چکروں اور کچھ عرصہ سے
مختلف قسم کے امراض میں مبتلا ہوں۔ غالباً آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا جب مجھے
چکر آتے تو ہر چیز گھومتی ہوئی محسوس ہوتی تھی اور چند منٹ کے بعد طبیعت ٹھیک ہو
جاتی تھی۔ طبیعت ٹھیک ہونے کے بعد سردی لگتی تھی اور سردی سے جسم کپکپانے کے بعد نیند
آ جاتی تھی۔ اب سے تقریباً آٹھ مہینے پہلے مجھے بخار ہوا۔ جو ٹائی فائیڈ میں تبدیل
ہو گیا۔ ٹائی فائیڈ کے بعد یرقان ہو گیا۔ اس کے دوران ایک مرتبہ میرے جسم کا درجہ
حرارت 106ڈگری فارن ہائیٹ تک جا پہنچا۔ سر کے پچھلے حصہ میں اور کمر میں ریڑھ کی
ہڈی میں کوئی چیز ہلتی ہوئی اور کبھی دماغ میں کوئی پگھلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ اس
دوران پنڈلیوں میں خلاء واقع ہو جاتا ہے لگتا ہے کہ باقی جسم سے ٹانگوں کا رشتہ
باقی نہیں رہا۔ ڈاکٹروں، حکیموں اور عامل حضرات کا علاج کرا چکا ہوں۔ اب میرے پاس
کچھ نہیں رہا کہ علاج پر خرچ کر سکوں۔ اس لئے آپ کی خدمت میں مسائل لے کر حاضر ہوا
ہوں۔
جواب: گردوں اور مثانہ پر ورم ہے۔ میری اس تشخیص کے
مطابق علاج کرائیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہو گا۔ علاج کے ساتھ ساتھ جب بھی پانی پئیں۔
تین مرتبہ اَلْمَلِکُ
الْقُدُّوْسُ اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھ کر دم کر لیا کریں۔ اس عمل کو 90یوم تک کریں۔
نیلی شعاعوں کا پانی تیار کر کے 2اونس صبح اور شام پی لیا کریں۔