Spiritual Healing

سایہ

سوال:   میرا لڑکا غلام حسین جس کی عمر تقریباً 12سال ہے۔ رات کو ڈر جاتا ہے حالانکہ میرے ساتھ کمرے میں سوتا ہے میں نے اسے سمجھایا ہے کہ ڈرنے اور خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، میں موجود ہوں۔ ڈرنا کم ہمت اور بزدل لوگوں کا کام ہے لیکن وہ کہتا ہے کہ یہ سب ٹھیک ہے لیکن مجھے نظر آتا ہے کہ کمرے کے باہر کوئی کھڑا ہے اور کبھی دیکھتا ہوں کہ کوئی صحن میں چل رہا ہے پھر یکایک یہ سایہ غائب ہو جاتا ہے۔ پہلے میں اسے وہم سمجھتا تھا لیکن لڑکا برابر یہ شکایت کر رہا ہے۔

جواب:  ایسا کیوں ہوتا ہے اور سایہ کیا ہے؟ اس پر انشاء اللہ آئندہ روشنی ڈالی جائے گی۔ آپ بچے کو غذاؤں میں نمک کم سے کم کھلائیں اور ہو سکے تو ایک ہفتہ مطلق نمک نہ کھلائیں۔ پھر آہستہ آہستہ نمک کھلائیں لیکن کم۔ اس کے برعکس میٹھی چیزیں قدرے زیادہ کھلائیں۔ ہفتہ دس دن میں سایہ نظر آنا اور ڈر خوف کی کیفیت ختم ہو جائے گی۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی