Spiritual Healing

دمہ

جواب:  قانون تخلیق کے تحت آدمی دراصل روشنیوں کا مجموعہ ہے اور ان روشنیوں کے توازن کا نام ہی صحت ہے۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دور کرنے والی روشنیوں کی بے شمار قسمیں ہیں۔ سمجھنے کے لئے ہم ان روشنیوں کو مختلف رنگوں کا نام دے سکتے ہیں۔ یہ روشنیاں دماغ میں ٹوٹ کر بکھرتی ہیں اور ٹوٹنے اور بکھرنے کے بعد دماغ کے کئی ارب خلئے ان سے متاثر ہو کر حواس کی تخلیق کرتے ہیں۔

          دمہ اورضیق النفس کا مرض بھی روشنیوں میں عدم توازن کی بناء پر ہوتا ہے۔ وہ روشنیاں جو پورے جسم میں خون کو گردش دینے کی ذمہ دار ہیں ان میں توازن نہیں رہتا نتیجہ میں خون کی کثافت جو مسامات کے ذریعے نکلنی چاہئے وہ پوری طرح خارج نہیں ہوتی اور جب یہ خون پورے جسم میں دور کر کے پھیپھڑوں میں پہنچتا ہے تو پھیپھڑوں کی جالیوں میں یہ کثافت جمع ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ اس کثافت میں ابتداء ً  تعفن ہوتا ہے اور پھر وائرس پیدا ہو جاتے ہیں۔ جب پھیپھڑے ان کیڑوں سے بھر جاتے ہیں تو پھیپھڑے کا پمپنگ سسٹم خراب ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے۔ یہ تو دمے کی روحانی تشریح ہوئی، علاج اس کا یہ ہے کہ رنگ اور روشنی کے علاج کے طریقہ پر نارنجی رنگ کی شعاعوں سے تیار کیا ہوا السی کا تیل سینے پر پھیپھڑوں کی جگہ دائروں میں مالش کریں۔ مالش رات کو سوتے وقت اور صبح پانچ پانچ منٹ ہلکے ہاتھ سے کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ نارنجی رنگ اور گہرے نیلے رنگ کا پانی تیار کر کے ایک ایک اونس صبح شام پئیں۔ تیل اور پانی تیار کرنے کا طریقہ پچھلے دنوں کئی بار شائع ہو چکا ہے۔ غذاؤں میں کھٹی اور ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کریں او رصاف اور کھلی ہوا میں رہا کریں۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی