Spiritual Healing

دل میں درد

سوال:   عید کے دوسرے دن میں گھر کی صفائی کر رہا تھا کہ اچانک دل میں ہلکا سا درد اٹھا۔ میں سمجھا معمولی بات ہے تھوڑے دن کے بعد پھر درد اٹھا تو میں نے ڈاکٹروں سے علاج کروایا اور درد بند ہو گیا۔ مگر کچھ دن کے بعد پھر درد ہونے لگا تو دوسرے ڈاکٹر کو دکھایا۔ اس نے کہا کہ پٹھے چڑھ گئے ہیں مگر جب فائدہ نہیں ہوا تو تیسرے ڈاکٹر کو دکھایا اور درد ٹھیک ہو گیا۔ مگر کچھ دن کے بعد اتنا شدید درد اٹھا کہ لگتا تھا کہ کوئی چیز دل میں سے اوپر سے نیچے کی طرف ٹکرا رہی ہے۔ اور دل آگ کی طرح گرم ہو گیا ہے۔ براہ مہربانی کوئی روحانی علاج بتائیں۔ میں آپ کا بہت شکر گزار ہوں گا۔ یقین جانئے میں جتنا پریشان ہوں کبھی زندگی میں اتنا پریشان نہیں ہوا۔

جواب:  جب بھی پانی، چائے، دودھ یا شربت پئیں تین بار ”ریاحین ماء“ پڑھ کر دم کر کے پئیں۔ ضروری ہے کہ ہارٹ اسپیشلسٹ سے ای سی جی کرا لیں اور اس کے مشورے پر پورا عمل کریں۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی