Spiritual Healing

دانت پیسنا

سوال:   کافی عرصہ سے مجھے خواب کی حالت میں دانت چبانے یعنی دانت پیسنے کی عادت ہے۔ اس عادت کو چھوڑنے کے لئے کئی دفعہ شعوری ترکیبیں آزما چکا ہوں مگر کامیابی نصیب نہ ہو سکی۔ لوگ کہتے ہیں کہ جس کے دشمن زیادہ ہوں وہی خواب میں دانت پیستا ہے۔ مہربانی فرما کر اس عادت کو چھوڑنے کی ترکیب بتائیں۔

جواب:  جب آپ رات گہری نیند سو جائیں گھر کے کوئی صاحب آپ کے سرہانے کھڑے ہو کر اتنی آواز سے کہ نیند میں خلل واقع نہ ہو۔ ایک مرتبہ سورۃ مریم کی پہلی آیت کھٰیٰعص(کاف ہایا عین صاد) پڑھ کر دیا کریں۔ اس علاج کی مدت اکیس روز ہے۔ نیلی شعاعوں کا پانی تیار کر کے 2اونس صبح اور شام ملا دیا کریں۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی