Spiritual Healing

خون میں کمزوری

سوال:   میرے شوہر پچھلے تین چار سال سے ایک عجیب کیفیت سے دوچار ہیں۔ اس مرض یا کیفیت کی صحیح تشخیص نہیں ہو پائی کیونکہ مختلف اندازوں سے اب تک جو علاج ہوا ہے اس کے حوصلہ افزاء نتائج مرتب نہیں ہوئے۔ معاملہ یہ ہے کہ میرے شوہر کی کہنیوں، ہاتھوں کی انگلیوں اور گھٹنوں میں اتنا شدید درد ہوتا ہے کہ وہ چلنے پھرنے سے معذور ہو جاتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی ان کے پاس لیٹا ہوا ہے یا باہر سے اندر آ رہا۔ کبھی یوں لگتا ہے کہ کسی نے انہیں زور سے دھکا دیا ہے کیونکہ وہ زور سے گر جاتے ہیں۔

جواب:  گذشتہ دور میں نمک بہت زیادہ استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے خون میں اور گردوں میں کمزوری واقع ہو گئی ہے۔ ایک ہفتہ تک نمک بالکل ترک کریں۔ اور ایک ہفتے کے بعد میڈیکیٹڈ سالٹ استعمال کرائیں۔ انشاء اللہ چند ہفتوں میں ساری شکایات رفو ہو جائیں گی۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی