Spiritual Healing
سوال: میں نے اپنے بیٹے کی شادی اسی سال کی ہے چند
یوم تو میرا لڑکا اپنی بیوی کے ساتھ خوش و خرم رہا، پھر اچانک اس کے رویہ میں
تبدیلی آ گئی۔ وہ اپنی بیوی سے بالکل بات چیت نہیں کرتا۔ اسے اپنے کمرے میں نہیں
آنے دیتا۔ میرے لڑکے کے اس رویے سے میری بہو بہت پریشان ہے۔ بے چاری روتی رہتی ہے۔
میں بھی اپنے لڑکے کے سسرال والوں کے سامنے بہت شرمندہ ہوں۔ میر الڑکا اپنی بیوی
کو طلاق کی دھمکی بھی دے چکا ہے۔ لڑکی نہایت شریف اور خوبصورت ہے۔ علاوہ ازیں عمر
بھی زیادہ نہیں ہے۔ میرے لڑکے کے دل میں اس کی بیوی کی محبت پیدا ہو جائے اور
دونوں میاں بیوی خوش و خرم زندگی گزاریں۔ براہ کرم کوئی ایسا وظیفہ عنایت فرما دیں
کہ مندرجہ بالا مقاصد حاصل ہو جائیں کیونکہ میرے لڑکے کی بیوی بہت پریشان ہے۔ مجھ
سے اس لڑکی کی پریشانی اور حالت دیکھی نہیں جاتی۔
جواب: اپنی بہو سے کہیں کہ وہ صبح بہت جلدی بیدار ہو
کر کھلی چھت پر، مشرق کی طرف منہ کر کے بیٹھ جائے۔ جیسے ہی سورج طلوع ہونے کا وقت
ہو۔ (یہ بات پہلے سے معلوم ہونی چاہئے کہ سورج کتنے بج کر کتنے منٹ پر طلوع ہو گا)
افق کے اس پار آنکھیں کھول کر دیکھنا شروع کر دے۔ ایک منٹ تک پلک نہ جھپکائے۔ ایک
منٹ کے بعد بسم اللہ الرحمن الرحیم ایک بار اور گیارہ مرتبہ یا درود پڑھ کر پانی
پر دم کر دے۔(سفید چینی کے پیالہ میں پانی پہلے سے رکھ لے) اور یہ پانی اپنے شوہر
کو پلا دے۔ 21روز کے اس عمل سے اللہ نے چاہا تو میاں بیوی اپنی ازدواجی زندگی خوب
اچھی گزاریں گے۔ کامیاب ہونے پر گیارہ آدمیوں کو کھانا اللہ کے نام پر کھلا دیں۔