Spiritual Healing

جن

سوال:   میں حافظ قرآن ہوں۔ کبھی کبھی رات کو ایسا ہوتا ہے کہ کوئی چیز دبا لیتی ہے۔ محسوس ہوتا ہے کہ میں جاگ رہا ہوں مگر اس چیز کے دفاع کی قوت بالکل سلب ہو جاتی ہے اور اس دوران یوں ہوتا ہے کہ میں اپنا ہاتھ منہ میں ڈال کر انگلی کو دانتوں سے چباتا ہوں تو یوں لگتا ہے کہ جیسے میرے ہاتھ میں خون نہیں اور کبھی اس دوران روتا ہوں، آواز نہیں نکلتی، خوفناک آوازیں نکلتی ہیں۔ اگر کوئی آواز دے تو جلدی چھٹکارا ہو جاتا ہے وگرنہ میرے اندازے کے مطابق کم از کم پانچ منٹ تک اس عذاب میں مبتلا رہتا ہوں۔ رات سوتے وقت 6کلمے، سورہ فاتحہ، سورہ بقرہ کی ابتدائی آیات، آیت الکرسی تا ختم رکوع اور سورہ بقرہ کی آخری آیات پڑھ کر سونا ہمارے سارے گھر والوں کا معمول ہے بلکہ ہمارے خاندان کے بچے کو سب سے پہلے یاد کرایا جاتا ہے اور بچے بھی پڑھتے ہیں۔ ہاں اگر معمولات کے ساتھ سورہ جن پڑھ لیا کروں تو بالکل ٹھیک رہتا ہوں اگر کسی دن پڑھنا بھول جائے اور جلدی نیند آ جائے تو اس دباؤ کا ہونا لازمی امر ہے۔ اس دباؤ کے بعد سورہ جن پڑھ کر سوتا ہوں یعنی سورہ جن لازماً پڑھنا پڑھتی ہے۔ جواب ارشاد فرمائیں۔

 

جواب:  سورہ جن پڑھنے سے جب آپ ٹھیک رہتے ہیں تو سورہ جن پڑھ لیا کریں، پریشان ہونے کی کیا بات ہے۔

 

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی