Spiritual Healing

ترقی نہیں ہوتی

سوال:   چند سال پہلے میں عیوب کا مجموعہ تھا لیکن شکر ہے کہ اب میں ان کو دور کرنے میں کامیاب ہو گیا ہوں۔ بحمدللہ میرے اندر اب کوئی خامی نہیں رہی لیکن اس کے باوجود مشکل یہ درپیش ہے کہ میرے حالات خراب تر ہوتے جا رہے ہیں اور ترقی کے بجائے تنزلی کی طرف مائل ہیں، ایسا کیوں ہے؟

جواب:  اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس بات کی توفیق دی کہ آپ اپنے عیوب کو دور کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی ہے لیکن آپ کا یہ سوچنا کہ آپ عیوب سے بالکل پاک ہو گئے ہیں اور آپ سے غلطی کا صدور ممکن نہیں ہے، قدرت کے لئے ناپسندیدہ ہے۔ قدرت ایسی طرز فکر کو بنظر استحسان نہیں دیکھتی۔ آپ اپنی طرز فکر کو بدل لیں اور ہر نماز کے بعد ایک تسبیح استغفار کی پڑھا کیجئے۔ حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی