Spiritual Healing

برے خیالات

سوال:   میں ماشاء اللہ حافظ قرآن ہوں اور سترہ سال کا صحت مند نوجوان ہوں۔ غلط دوستوں کی صحبت میں مجھے ایک ایسی عادت پڑ گئی ہے جس نے میری ذہنی پاکیزگی کو ختم کر دیاہے۔میں اس قبیح عادت سے خود کو بچانا چاہتا ہوں مگر شیطان غالب آ جاتا ہے۔ گندے اور غلیظ خیالات سے نجات پانے کے لئے تعویذ بھیج دیجئے۔

جواب:  قوت ارادی سے اس عادت کو چھوڑا جا سکتا ہے۔ کمزور قوت ارادی کو بحال کرنے کے لئے سب سے اچھا طریقہ ارتکاز توجہ ہے۔ سونے سے پہلے وضو کر کے ایسی جگہ بیٹھ جائیں جہاں شور و غل اور ہنگامہ نہ ہو۔ ایک سو مرتبہ درود شریف پڑھ کر بند آنکھوں سے اپنے دل کے اندر دیکھنے کی کوشش کیجئے۔ یہ مراقبہ روزانہ آدھا گھنٹہ ایک ماہ تک کیجئے اور حالات سے مطلع کیجئے۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی