Spiritual Healing

بجلی کے جھٹکے

سوال:   آج سے 3سال قبل میں ایک پیچیدہ نفسیاتی بیماری کا شکار ہوا۔ نیورولوجسٹ مجھ کو انواع و اقسام کی نیند آور دوائیں دے کر سلاتے رہے۔ مجھے بارہ بجلی کے جھٹکے بھی لگائے گئے۔ بالآخر ایک طویل عرصے کے بعد میں تحلیل نفسی کے ذریعے صحت یاب ہو گیا۔ اب مجھے دو شکایات ہو گئی ہیں۔ آپ کوئی ایسا موثر نسخہ لکھ دیں جس سے مجھے فائدہ ہو جائے۔ پہلے یہ کہ میری دور کی نگاہ بیماری شروع ہونے کے ساتھ اچانک کمزور ہو گئی۔ اب میں چشمہ اتارتا ہوں تو طبیعت سست ہو جاتی ہے اور سر میں درد ہونے لگتا ہے۔ دوسرے میرے سر کے آدھے سے زیادہ بال سفید ہو گئے ہیں۔ کسی علاج سے فائدہ نہیں ہوتا۔

جواب:  نیولے کے سر کی ہڈی (کھوپڑی) حاصل کر لیں اور اس کھوپڑی کو رات کو سوتے وقت اور دن میں چار مرتبہ چہرے اور سینے پر ملیں۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی