Spiritual Healing
س: مجھے ایک نیک سیرت لڑکی سے محبت ہو گئی ہے جو
ہمارے گھر کے قریب ہی رہتی ہے۔ کالج میں حسین سے حسین لڑکیاں ہیں مگر کسی لڑکی سے
بات کرنا تو بڑی بات ہے کسی کی طرف نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھتا۔ اس لڑکی نے میرے
اوپر نہ جانے کیا جادو کر دیا ہے کہ ہر وقت میرے خیالوں میں سمائی رہتی ہے۔ دوسری
طرف اسے یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ میں اس کے فراق میں گھل رہا ہوں۔ مجھے معلوم ہوا
ہے کہ آپ کے بتائے ہوئے وظیفوں سے بہت سے لوگوں کے کام بن گئے ہیں۔ کوئی ایسا حل
بتائیں کہ اس لڑکی کو بھی مجھ سے محبت ہو جائے اور میری محبت کا علم ہو جائے۔ امید
ہے کہ آپ مجھے مایوس نہیں کرینگے کیونکہ میری عمر شادی کے لئے عین مناسب ہے۔ آپ نے
سات ماہ پہلے حیدر آباد کے ایک طالب علم کو یہ کہہ کر ٹال دیا ہے کہ تمہاری عمر
ابھی کم ہے۔
ج: اس لڑکی سے شادی آپ کے لئے مناسب نہیں۔ اس
کا خیال ذہن سے نکال دیں اور اس مقصد کے لئے روزانہ رات کو سونے سے پہلے وَ اَلْقَتْ مَافِیْھَا وَ تَخَلَّتْ پڑھ کر اپنے
سینے پر پھونک مار لیا کریں۔ جب تک لڑکی کا نقش ذہن سے صاف ہو یہ عمل جاری رکھیں۔