Spiritual Healing

آوارہ لڑکا

سوال:   میرا شادی شدہ لڑکا ہے اور آوارہ مزاج ہو گیا ہے۔ ہر وقت فاحشہ عورتوں کے ساتھ رہتا ہے۔ بہت کوشش کی ہے لیکن راہ راست پر نہیں آتا۔ اب غیر ملک جانے کی کوشش کر رہا ہے آپ سے دعا ہے کہ اس کے لئے کوئی وظیفہ تجویز فرمائیں تا کہ اس عورت کا خیال اس کے دل سے نکل جائے اور برائی والا راستہ چھوڑ کر نیکی کی طرف جائے۔ اپنی منکوحہ عورت سے تعلقات قائم کر لے۔

جواب:  رات کو جب آپ کا بیٹا گہری نیند سو جائے تو ان کی بیوی ان کے قریب بیٹھ کر، کھڑی ہو کر یا لیٹے لیٹے ایک مرتبہ سورہ تبت ید ابی لہب پوری سورت پڑھ دیا کریں اور خود بھی بات کئے بغیر سو جائیں۔ عمل کی مدت چالیس روز ہے۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی