Topics

کسی نقطہ پرنظر مرکوزرکھنا کس طرح انسان کی روحانی صلاحیت کو بڑھاتا ہے؟

نیچر کی عادت                              

سوال  :  ماورائی  علوم سے متعلق بہت سی مشقوں میں یہ بات مشترک ہے کہ نظر مسلسل کسی نقطہ پر مرکوز یا جمایا جاتا ہے ، یہ کس طرح انسان کی روحانی صلاحیت کو بڑھاتا ہے؟

جواب  :  نیچر کی یہ عادت ہے کہ ہر آن حرکت چاہتا ہے لیکن اسکے ساتھ یہ بھی کرتا ہے کہ جب کسی چیز کو دیکھتا ہے تو اس پر 15  سکینڈ کے لیے ٹھہر جاتا ہے ۔ باالفاظ دیگر کسی دیکھی ہوئی چیز کے نقوش کو پندرہ سکینڈ تک برقرار رکھتا ہے۔ آنکھ جب کسی چیز کو دیکھتی ہے تو جو عکس دماغ کی اسکرین پر منتقل ہوتا ہے وہ روحانی علوم کی روشنی میں پندرہ سکینڈ تک برقرار رہتا ہے۔ اب اگر ٹارگٹ پر نظر جما دیا جائے اور پلک کو نہ جھپکنے دیا جائے تو ایک ہی عکس برابر پڑتا رہے گا۔ چونکہ یہ بات نیچر کی عادت کے خلاف ہے ، اس لیے وہ اسپیس کی نفی کرنا شروع کردے گا۔ جب اسپیس کی نفی ہوجائے گی تو جو بھی چیز سامنے ہوگی وہ اس اسپیس کی قید سے باہر ہوجائے گی۔ ہوسکتا ہے وہ ہزاروں میل دور کی چیز ہو۔ اس عمل میں مہارت پانے کے بعد کوئی شخص ارادے سے اشیاء یا واقعات کا مشاہد اسپیس کی قید سے باہر ہوکر کرسکتا ہے۔

Topics


Usoloo

Khwaja Shamsuddin Azeemi


ان کالم میں قارئین کے جسمانی، معاشی اور معاشرتی مسائل کے علاوہ بہت ہی زیادہ علمی اور تفکر طلب سوالات بھی ہوتے تھے۔ جن میں پیراسائیکالوجی کے ٹاپک پربہت سے سولات ہیں۔ میں نے ان کالمز میں سے تقریباَ  125  سوالات جوکہ پیراسائیکالوجی اور علمی نوعیت کے تھے کو الگ کرکے کتابی صورت دی۔ تاکہ یہ علمی ورثہ ماضی کی تہہ میں دفن نہ ہوجائے ، علم دوست لوگوں تک ان کو پہنچایا جائے اور مرشد کریم کے علوم کا ذخیرہ محفوظ ہوسکے۔