Topics
سوال : محفل
مراقبہ میں ایک جملہ سُنا ’’اندھیرا بھی
روشنی ‘‘ میں نے سمجھنے کی بہت کوشش کی، لیکن عاجز رہا، آپ سے درخواست ہے کہ آسان
الفاظ میں سمجھا دیں کہ اندھیرا روشنی کس
طرح ہے؟
جواب : نوع
انسانی کے پڑھے لکھے حضرات کہتے ہیں کہ آدمی شعور اور لاشعور سے مرکب ہے جبکہ
روحانیت ہمیں بتاتی ہے کہ آدمی کے اندر بیک وقت چار شعور کام کرتے ہیں۔ ایک شعور اور تین لاشعور۔ سائنسدان اپنی کوشش ،
تفکر اور جدوجہد سے دوسرے شعور یعنی لاشعور سے کسی حد تک واقف ہوگئے ہیں، اس
لاشعور سے واقفیت کے اوپر ہی ساری سائنسی عمارت کھڑی ہوئی ہے۔ مذکورہ چار شعور ہر
فرد کی ذات میں موجود ہیں، ان کی موجودگی
کا علم شعور کہلاتا ہے اور لاعلمی لاشعور سمجھی جاتی ہے۔ یعنی ان چاورں شعور میں
عوامتہ الناس صرف چوتھے شعور سے باخبر ہے۔
اگر ہم اِس باخبری کی اصلیت تلاش کریں تو بالاآخر روشنی کوہی وجہ شعور
قرار دیں گے۔ یہاں لفظ روشنی سے مراد وہ روشنی نہیں ہے جس کو عوام روشنی کا نام
دیتے ہیں ، بلکہ وہ روشنی مراد ہے جو آنکھ کے دیکھے جانے کاذریعہ بنتی ہے خواہ وہ
اندھیرا ہی کیوں نہ ہو۔ اگر کوئی جاندار اندھیرے میں دیکھنے کا عاد ی ہے تو اس کے
لیے اندھیرا ہی روشنی کے مترادف سمجھا جائے گا۔ کتنے ہی حشرات الارض اور درندے رات کے اندھیرے میں دیکھنے کے عادی
ہوتے ہیں۔عام حالات میں اِس چیز کو جانچنے کے بہت سے طریقے ہوسکتے ہیں ان میں سے
ایک طریقہ یہ ہے کہ اگر پانی سے بھرے ٹب میں ایک پیالہ ڈبودیا جائے تو اس کی
گہرائی ، قطراور وزن میں تغیر ہوجائے گا۔ یہ تغیر شعور کا تغیر ہے یا روشنی کا ،
دونوں صورتوں میں ہم ایک کلیہ قائم کرسکتے ہیں کہ جو چیز خارج میں روشنی ہے وہی
چیز داخل میں شعور ہے گویا شعورا ور روشنی ایک ہی چیز ہے۔ قرآن پاک کی ایک آیت کے مطابق کائنات کی ہر
چیز کے دو رُخ ہیں، روشنی کے بھی دو رُخ ہے،
روشنی کا ایک رُخ روشنی ہے اور روشنی کا دوسرا رُخ اندھیرا ہے یعنی روشنی ،
اندھیرا اورروشنی دورُخوں سے مرکب ہے، یہ
ہم بتا چکے ہیں کہ دیکھنے کی عادت پر منحصر ہے، حشرات الارض اور بے شمار دوسری
مخلوقات جو اندھیرے میں دیکھتی ہیں اِن کے لیے اندھیرا ہی روشنی ہے ۔روحانیت میں
ایک عمل کا نام ’’استرخاء‘‘ ہے، اس عمل کی مشق کے بعد کوئی بھی انسان
اندھیرے میں اِس طرح دیکھ سکتا ہے جس طرح وہ روشنی میں دیکھتا ہے، آپ یوں سمجھئے کہ جس طرح روشنی روشنی ہے اسی
طرح اندھیرابھی روشنی ہے اس کی مثال یہ ہے
ٹھنڈا پانی بھی پانی ہے اور گرم پانی بھی پانی ہے۔
Khwaja Shamsuddin Azeemi
ان
کالم میں قارئین کے جسمانی، معاشی اور معاشرتی مسائل کے علاوہ بہت ہی زیادہ علمی اور
تفکر طلب سوالات بھی ہوتے تھے۔ جن میں پیراسائیکالوجی کے ٹاپک پربہت سے سولات ہیں۔
میں نے ان کالمز میں سے تقریباَ 125 سوالات جوکہ پیراسائیکالوجی اور علمی نوعیت کے
تھے کو الگ کرکے کتابی صورت دی۔ تاکہ یہ علمی ورثہ ماضی کی تہہ میں دفن نہ ہوجائے
، علم دوست لوگوں تک ان کو پہنچایا جائے اور مرشد کریم کے علوم کا ذخیرہ محفوظ
ہوسکے۔