Topics

موت کے خوف سے نجات


سوال: مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتا دیں جو میں رات کو سوتے وقت پڑھ لوں اور مجھے موت کے خوف سے نجات مل جائے۔

جواب: صبح سورج نکلنے سے پہلے ایک گھونٹ پانی لے کر اس میں سے ڈراپر سے ایک قطرہ پانی لے کر آدھی چھٹانک پانی میں ڈال دیں۔ اس آدھی چھٹانک پانی میں سے ایک قطرہ پانی لے کر دوسرے آدھی چھٹانک پانی میں ڈال دیں۔ پھر اس آدھی چھٹانک پانی میں سے ایک قطرہ لے کر ایک چمچی خالص شہد پر ڈال کر یہ شہد کھا لیں۔ یہ عمل صبح نہار منہ کریں۔ شہد کھانے کے بعد آدھے گھنٹے تک کوئی چیز نہ کھائیں۔ شہد کھانے سے پہلے ایک مرتبہ انا للہ و انا الیہ راجعون پڑھ کر دم کرلیں۔ عمل کی مدت دو مہینے ایک روز ہے۔ کھانوں میں نمک کی مقدار کم کر کے چوتھائی کر دیں۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔