Topics

۔ بخار۔ سیلاب اور سیمنٹ


سوال: پچھلے سال بارش کی وجہ سے کراچی میں سیلاب آ گیا تھا۔ یہ تو آپ کو معلوم ہی ہے۔ ہمارے شیر شاہ کے علاقے میں بھی پانی آیا اور ہمارا مکان دس فٹ تک ڈوب گیا۔ ہم نے کھلی چھت پر ساری رات بارش میں گزاری چونکہ ہمارا مکان پہلے ایک چھوٹی سی بیٹھک اور ایک کمرے پر مشتمل تھا۔ خیر جب بارش ختم ہوئی تو والد صاحب نے کمرے کے اوپر ایک اور کمرہ بنانے کا ارادہ ظاہر کیا۔

والدصاحب خود مستری بن گئے اور ہم تین بھائی مزدور۔ کچھ دنوں میں چار دیواری کھڑی کر کے سیمنٹ کی چادریں ڈال دیں۔ کمرہ تیار ہو گیا شاید سیمنٹ کی گرمی سے والدصاحب کے پاؤں خراب ہو گئے۔ جب پیروں میں پھنسیاں زیادہ نکل آئیں تو ڈاکٹر کے مشورہ پر انہیں سیونتھ ڈے ہسپتال میں داخل کر دیا لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات نکلا۔ انجکشن، ٹیبلٹ، کیپسول اب بھی استعمال ہو رہے ہیں۔ دن بھر اچھے رہتے ہیں اور شام کو تیز بخار ہو جاتا ہے۔ آپ کوئی ایسا علاج بتائیں جس سے پیر بھی ٹھیک ہو جائے اور روز روز کے بخار سے بھی جان چھوٹ جائے۔

جواب: تین چھوٹے کاغذوں پر

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ل ل ل  ل ل ل

ل ل ل  ل ل ل

 

لکھ کر ایک تعویذ صبح، ایک شام اور ایک رات پانی سے دھو کر پلائیں۔ علاج کی مدت چالیس روز ہے۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔