Topics

رشتہ کی تلاش


سوال: ہم چار بہنیں ہیں اور جوان ہیں۔ ہمارا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے۔ باپ اور بھائی جو کما کر لاتے ہیں سب کا سب مہنگائی کی بینٹ چڑھ جاتا ہے اور پیسے کے بغیر کوئی لڑکی نہیں لیتا۔ ہم آج پانچ چھ سال سے بڑی بہن کے لئے رشتہ تلاش کر رہے ہیں لیکن کامیابی نہیں ہوتی۔ میرے والدین بہت پریشان ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس فرض سے جلد سبکدوش ہو جائیں۔ آپ اللہ تعالیٰ سے ہماری پریشانی دور ہونے کے لئے دعا کریں اور ایسا وظیفہ بتائیں کہ جس کی برکت سے ہمارا یہ مسئلہ حل ہو جائے۔ یقین ہے اللہ تعالیٰ آپ کے ذریعے سے ہماری مشکلات دور فرما دیں گے۔ آمین!

جواب: ہر نماز کے بعد سو مرتبہ ان اللّٰہ یرزق من یشاء بغیر حساب پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے ہاتھ تین بار چہرے پر پھیر کر دعا کیا کریں۔ انشاء اللہ معاشی حالات درست ہو جائیں گے اور پھر بقول آپ کے پیسہ آئے گا تو شادی ہو جائے گی۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔