Topics

جہیز کا مسئلہ


سوال: جس وقت میرے والد پر فالج کا حملہ ہوا اس وقت لوگوں نے میری والدہ کو یہ کہہ کر پریشان کر دیا کہ چھ بیٹیوں کی شادیاں کس طرح ہونگی۔ اس کے بعد ہمار اکاروبار بند ہو گیا اور حالات بگڑنا شروع ہو گئے، ظاہر ہے کہ ہم لوگوں کی توقعات کے مطابق جہیز نہیں دے سکتے تھے، اس لیے رشتہ داروں نے ہمیں قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ ان حالات نے میری امی کو اور پریشان کر دیا۔ ہمارے لئے دو چار رشتے بھی آئے ۔ لو گ بڑے خلوص سے کئی کئی دفعہ آئے اور ہمیں بھی مدعو کیا مگر ہر مرتبہ پہلے ہی کوئی نہ کوئی رکاوٹ حائل ہو گئی۔ خدا بہتر جانتا ہے کہ کیا ہو جاتا ہے اب جوں جوں ہم لوگوں کی عمریں گزرتی جا رہی ہیں والدہ کی پریشانی بڑھتی جا رہی ہے۔ وہ اسی وجہ سے بیمار رہنے لگی ہیں۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے میرے والدین کو توفیق دی کہ انہوں نے ہمیں اعلیٰ تعلیم دلوائی مگر جب لوگ میری امی کو کسی بھی تقریب میں طعنے دیتے ہیں کہ اس نے اپنی بیٹیاں گھر بٹھائی ہوئی ہیں تو امی صدمے سے نڈھال ہو جاتی ہیں۔

جواب: رات کو سونے سے پہلے ہر بہن الگ الگ 41بار سورۃ اخلاص پڑھ کر دعا کرے۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔