Topics

ہونٹوں پر داغ


سوال: میں چھوٹی سی تھی، ہونٹوں کے اوپر پسینہ آ رہا تھا۔ جس کو میں نے استعمال شدہ بلیڈ سے صاف کر دیا۔ اس کے بعد ہونٹوں کے اوپر کالا نشان بن گیا۔ پلیز کوئی ایسی ترکیب بتایئے جس سے یہ داغ ختم ہو جائے۔ ہونٹوں کے اوپر یہ داغ بہت برا لگتا ہے۔

دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ پہلے میرا رنگ سانولا تھا اب کالا ہوتا جا رہا ہے۔ کوئی علاج بتایئے جس سے میرا رنگ صاف ہو جائے۔

جواب: ایک سیب کی پانچ قاشیں کر کے چینی کی طشتری میں رات کو کھلے آسمان کے نیچے رکھ دیں اور باریک چھلنی سے ڈھانپ دیں۔ صبح منہ صاف کر کے سیب کی قاشیں کھا کر اوپر سے دودھ پی لیں۔ ہونٹ کے اوپر داغ کی جگہ سرخ شعاعوں کا تیل دن میں ایک بار اور رات کو سوتے وقت مالش کریں تیل تیار کرنے کی ترکیب یہ ہے۔

خالص السی کا تیل، سفید رنگ کی پکے شیشے کی بوتل میں ڈال کر بوتل کو سرخ رنگ سیلوفین پیپر اور کاغذ جو اگر بتی اور تیل کی بوتلوں پر خوبصورتی کے لئے چپکایا جاتا ہے، لپیٹ لیں۔ مضبوط کلارک لگا کر لکڑی کے اوپر دھوپ میں ایسی جگہ رکھ دیں۔ جہاں سارا دن دھوپ رہتی ہے۔ چالیس دن تک اس بوتل کو دھوپ میں رکھا رہنے دیں۔ چالیس روز میں تیل تیار ہو جاتا ہے۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔