Topics
سوال: آج سے تقریباً 4سال پہلے میرے دادا نے آنکھ
کا آپریشن کروایا تھا۔ آنکھ کا آپریشن تو کامیاب رہا مگر تب سے اب تک وہ کان کے
درد کی شدید تکلیف میں مبتلا درد کی نوعیت کچھ اس قسم کی ہوتی ہے کہ کان میں ٹیس
اٹھتی ہے۔ اور پھر یہ ٹیس کنپٹی اور آدھے سر میں پھیل جاتی ہے کچھ کھانے کے لئے
منہ تک نہیں کھول سکتے۔ دو تین دن تک ایسا ہوتا ہے پھر خود بخود دو تین دن آرام
رہتا ہے۔ شروع میں تو صحت اچھی تھی اس لئے درد برداشت کر لیا، مگر اب بڑھاپے اور
کمزوری کے باعث ساری رات جاگ کر گزارتے ہیں۔ اس چار سال کے عرصے میں بے شمار
ڈاکٹروں کا علاج ہو چکا ہے۔ علاج کے دوران تکلیف میں کچھ کمی ہوتی ہے مگر تکلیف
دوبارہ شروع ہو جاتی ہے۔ اب آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں۔
جواب: رنگ او رروشنی سے علاج کے ذریعہ پر صبح شام
نیلی شعاعوں کا پانی اور دونوں وقت کھانے سے قبل نارنجی شعاعوں کا پانی 2,2اونس
ایک ماہ تک پلائیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔