Topics

چہرے پر چھائیاں


سوال: میری عمر پچیس سال ہے اور غیر شادی شدہ ہوں۔ تین چار سال پہلے میرا رنگ بہت سرخ اور سفید تھا۔ چہرے پر کوئی داغ اور دھبہ نہیں تھا لیکن اب میرا رنگ خراب ہو گیا ہے۔ چہرے پر کافی داغ اور دھبے ہو گئے ہیں۔ ناک اور کانوں پر جھائیاں پڑ گئی ہیں۔ وٹامن کی گولیاں استعمال کروں تو جھائیں صاف ہو جاتی ہیں اور چھوڑ دوں تو پھر پڑ جاتی ہیں۔ چہرے پر کالے اور بھورے رنگ کے تل بھی ہیں۔ جو کبھی کم اور کبھی زیادہ ہو جاتے ہیں۔

جواب: روزانہ میتھی کا ساگ پکا کر دونوں وقت کھانوں کے ساتھ کھائیں۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ صرف میتھی کا ساگ ہی کھایا جائے۔ پرہیز کسی چیز کا نہیں ہے سب کچھ کھائیں لیکن دسترخوان پر میتھی کے ساگ کی ڈش ضرور ہو۔ رات کو سوتے وقت دو انجیر دودھ میں پکا کر انجیر کھا کر اوپر سے دودھ پی لیا کریں۔ انجیر کھانے کے بعد کوئی چیز نہ کھائیں۔ جب تک چہرہ پوری طرح صاف نہ ہو جائے یہ عمل جاری رکھیں۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔