Topics
سوال:
میرے چہرے پر بہت بال ہیں اور کالے بھی ہیں جس کی وجہ سے سخت پریشان ہوں۔ مہربانی
فرما کر کوئی علاج یا وظیفہ بتائیں کہ چہرے پر بال ختم ہو جائیں؟
جواب:
ایک پاؤ کلونجی پانی سے دھو کر سکھا لیں اور کھلے منہ کی صاف شفاف نیلے رنگ کی
شیشی میں بھر لیں۔ عشاء کی نماز کے بعد سو مرتبہ فی
مسنتہ ایام ثم پڑھ کر کلونجی پر دم کر دیں اور شیشی ڈھانپ کر
رکھیں۔ اس طرح اکیس روز تک کریں۔ بائیسویں روز سے روزانہ صبح نہار منہ چوتھائی
چائے کا چمچہ کلونجی تین گھونٹ پانی سے نگل لیں۔ آدھ گھنٹہ بعد تک کوئی غذا نہ
کھائیں۔ پوری کلونجی ختم ہونے تک یہ عمل جاری رکھیں۔ سرخ مرچ اور تلی ہوئی چیزوں
سے پرہیز کریں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔