Topics

مقصد پورا ہونے کے لئے

مقصد پورا ہوگیا                   

سوال   :   نامو ں کی ایک لمبی لسٹ

جواب  :   مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے آپ سب رات کو سونے سے پہلے ایک سو (۱۰۰)مرتبہ  درود شریف ،  ایک سو مرتبہ نور علی نور پڑھ کر آنکھیں بند کرکے بیٹھ جائیے اور مراقبہ کریں۔  مراقبہ میں تصور کریں کہ چاروں طرف گھپ اندھیرا ہے،  جب اندھیرا بند آنکھوں سے نظر آنے لگے تو یہ دیکھیں کے بہت دور ایک شمع روشن ہے، شمع کی لو پر بند آنکھوں سے نظر جمائیں، جب اندر کی آنکھ کھل جاتی ہے تو اندھیرا چھٹ جاتا ہے اور مراقبہ کرتے وقت روشنی کا ایک جھماکا ہوتا ہے۔ جیسے ہی جھماکا ہو،  مقصد ذہن میں دوہرا کر کہہ کہ  ’’میرا مقصد پورا ہوگیا‘‘۔ اس کے بعد ترک کردیں۔ کام یقینی طور پر ہوگااس بات کا خیال رکھا جائے کہ مقصد کسی کی دل آزاری یا شیطانی کام نہ ہو۔  جوصاحب اس عمل کو کرنا چاہیں وہ صرف پوسٹ کارڈ کے ذریعے اطلاع دیں۔ اور خط لکھنے کے بعد پانچویں روز سے یہ عمل کریں پوسٹ کارڈ کے لفافے کے اوپر موٹے قلم سے لکھیں میرا مقصد پورا ہوگیا تاکہ خطوط الگ کئے جاسکیں ۔

Topics


Usoloo

Khwaja Shamsuddin Azeemi


ان کالم میں قارئین کے جسمانی، معاشی اور معاشرتی مسائل کے علاوہ بہت ہی زیادہ علمی اور تفکر طلب سوالات بھی ہوتے تھے۔ جن میں پیراسائیکالوجی کے ٹاپک پربہت سے سولات ہیں۔ میں نے ان کالمز میں سے تقریباَ  125  سوالات جوکہ پیراسائیکالوجی اور علمی نوعیت کے تھے کو الگ کرکے کتابی صورت دی۔ تاکہ یہ علمی ورثہ ماضی کی تہہ میں دفن نہ ہوجائے ، علم دوست لوگوں تک ان کو پہنچایا جائے اور مرشد کریم کے علوم کا ذخیرہ محفوظ ہوسکے۔