Topics

مستقل خارش


سوال: میں گذشتہ کئی سالوں سے خارش کے مرض میں مبتلا ہوں۔ بڑے بڑے اسپیشلسٹ کو دکھایا مگر ہر جگہ سے مایوس ہوا۔ مرض یہ ہے کہ میرے جسم پر بال بہت ہیں اور بالوں کی جڑوں میں ہر وقت خارش ہوتی رہتی ہے۔ دیکھنے میں جلد بالکل نارمل نظر آتی ہے بعض حصوں میں ہلکی ہلکی سرخ رنگت آ جاتی ہے خاص طور پر سینے اور سر میں سر کے بالوں کی جڑوں میں سے ہر وقت ایک سفید سفید رطوبت نکلتی ہے۔ یہ رطوبت سوجی کی طرح سے جم جاتی ہے اور اس سے خارش ہوتی ہے۔ میرے سر کے تمام بال گر چکے ہیں گو یہ کہ اب بھنوؤں اور داڑھی سے بال بھی گرنا شروع ہو گئے ہیں۔ ہر جگہ سے مایوس ہو کر آپ کا سہارا تلاش کیا ہے۔

جواب: سرخ مرچ اور ہر قسم کا گوشت، گوشت میں انڈا بھی شامل ہے ، کھانا چھوڑ دیں۔ کھانوں میں نمک نہ ہونے کے برابر کھائیں ۔ رات کو سوتے وقت ایک چمچہ زیتون کا تیل پئیں اور روزانہ سارے جسم پر روغن زیتون کی مالش کریں۔ ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد غسل کریں۔ صابن کسی بھی قسم کا استعمال نہ کریں۔ صابن کی جگہ بیسن استعمال کریں۔ نیم کے پتے پانی میں خوب اچھی طرح جوش کر کے اس پانی سے غسل کریں۔ نیم کے پتے اگر دستیاب نہ ہوں تو نہاتے وقت پانی میں ڈیٹول ڈال لیں۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔