Topics

طلبہ متوجہ ہوں


سوال: میں طالب علم ہوں ، پڑھنے میں بالکل دل نہیں لگتا۔ جیسے ہی کتاب کھولتا ہوں سر چکرانے لگتا ہے۔ کالج میں لیکچر سنتے وقت دماغ سن ہو جاتا ہے۔ اگرچہ تعلیمی کام دلچسپی اور ذوق و شوق سے کرتا ہوں لیکن منتشر خیالی اور دماغی بوجھ کی وجہ سے احسن طریقہ سے انجام نہیں دے پاتا۔ مختلف علاج کرائے لیکن فائدہ نہیں ہوا۔

جواب: سب کاموں سے فارغ ہو کر جب آپ سونے کے لئے بستر پر لیٹیں تو چت لیٹ کر آنکھیں بند کر لیں اور سامنے نظر جما کے خود کو دیکھنے کی کوشش کریں اور آپ کا چہرہ سامنے آ جائے تو بہت اچھا ہے ورنہ اپنا پورا نام لے کر یہ جملے تین بار دہرائیں۔

’’اے۔۔۔۔۔۔(پورا نام) پڑھنے لکھنے میں تمہارا دل لگتا ہے۔ نہایت توجہ اور ذوق و شوق سے پڑھتے ہو اور جو کچھ پڑھتے ہو اسے سمجھتے ہو یا د رکھتے ہو۔‘‘

یہ جملے دہرانے کے بعد گفتگو کئے بغیر سو جائیں۔ 21روز کے اندر آپ کی موجودہ الجھن بالکل ختم ہو جائے گی۔ کھانے میں گرم جلیبی اور اس کا شیرہ فائدہ مند ہے۔ جلیبی اور اس کے ساتھ تھوڑا سا شیرہ ضرور استعمال کریں۔

Topics


Roohani Daak (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔