Topics

مچھلی مل جا ئے گی ؟


ایک رات کا ذکر ہے تقریباً ساڑھے گیا رہ بجے رات کا وقت تھا ۔قلندر بابا اولیا ء ؒ نے ارشاد فر ما یا مچھلی مل جا ئے گی ؟ میں نے عرض کیا حضور سا ڑھے گیار ہ بج رہے ہیں میں کو شش کر تا ہوں ۔ کسی ہو ٹل میں ضرور مل جا ئے گی۔ قلندر بابا اولیا ء نے فر مایا ہو ٹل کی پکی ہو ئی مچھلی میں نہیں کھا تا ۔‘‘میں شش دپنج میں پڑ گیا کہ اس وقت کچی مچھلی کہاں سے ملے گی ۔اس زمانے میں نا ظم آباد کی آبادی بہت ہی کم تھی ۔ بہر حال، میں نے اپنے دل میں یہ سو چ لیا کہ مچھلی ضرور تلاش کر نی چا ہئے ۔ یہ سوچ کر میں نے ٹو کری اٹھا ئی تو قلندر با با اولیا ء ؒ نے کہا اب رہنے دو ۔ صبح دیکھا جا ئے گا ۔ایک گھنٹہ بھی  نہ گزرا تھا کہ کسی نے دروازے پر دستک دی۔ با ہر جا کر دیکھا تو ایک صاحب ہا تھ میں ایک مچھلی لئے کھڑے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ’’میں ٹھٹھہ سے آرہا ہوں اور یہ مچھلی قلندر بابا اولیا ء  کی نذر ہے ۔ یہ کہتے ہی وہ صاحب رخصت ہو گئے ۔ ‘‘


Topics


Qalandar Shaoor

خواجہ شمس الدین عظیمی

اللہ نے اپنے ذہن میں موجود کا ئناتی پرو گرام کو شکل وصورت کے ساتھ ساتھ وجود میں لانا چاہا تو کہا ’’کُن ‘‘ تو اللہ کے ذہن میں کا ئناتی پروگرام ایک تر تیب اور تدوین کے ساتھ اس طر ح وجود میں آگیا ۔۔۔

*ایک کتاب المبین 

*ایک کتاب المبین میں تیس کرو ڑ لوح محفوظ 

*ایک لوح محفوظ میں اسی ہزار حضیرے

*ایک حضیرے میں ایک کھر ب سے زیادہ مستقل آباد نظام اور با رہ کھر ب غیر مستقل نظام 

*ایک نظام کسی ایک سورج کا دائرہ وسعت ہو تا ہے ۔ ہر سورج کے گر د نو۹ ،با رہ۱۲ ،یا تیرہ ۱۳سیارے گر دش کر تے ہیں ۔ 

یہ محض قیاس آرائی ہے کہ انسانوں کی آبادی صرف زمین (ہمارے نظام شمسی )میں پا ئی جا تی ہے ۔ انسانوں اور جنات کی آبا دیاں ہرحضیرے پر موجودہیں ۔ہر آبادی میں زندگی کی طرزیں اسی طرح قائم ہیں جس طرح زمین پر موجود  ہیں۔بھوک، پیاس، خواب، بیداری ،محبت ، غصہ ، جنس ، افز ائش نسل وغیرہ وغیرہ زندگی کا ہر تقاضہ ، ہر جذبہ ، ہر طرز ہر سیارہ میں جا ری وساری ہے ۔