Topics

قلندر شعوراسکول


قلندر شعور اسکول میں داخل ہو نے سے پہلے میرے اندر دو ۲برائیاں بہت زیادہ تھیں ۔ اول یہ کہ میرا ذہن کاروباری تھا ۔ جب بھی میں کسی آدمی سے ملتا تھا ،اس کی ذات سے کو ئی نہ کوئی توقع قائم کر لیتا تھا ۔ قلندر بابا اولیاء ؒ کی غلامی میں آنے کے بعد سب سے پہلے اس طرز فکر پر ضرب پڑی ۔جس آدمی سے جو توقع کی وہ پو ری نہیں ہو ئی۔ یہ عمل اتنی بار دھرایا گیا کہ دوستوں کی طر ف سے مایوسی طاری ہو گئی اور ذہن میں بالآخر یہ بات آئی  کہ کو ئی دوست اس وقت کام آسکتا ہے ۔جب اللہ چا ہے ۔


Topics


Qalandar Shaoor

خواجہ شمس الدین عظیمی

اللہ نے اپنے ذہن میں موجود کا ئناتی پرو گرام کو شکل وصورت کے ساتھ ساتھ وجود میں لانا چاہا تو کہا ’’کُن ‘‘ تو اللہ کے ذہن میں کا ئناتی پروگرام ایک تر تیب اور تدوین کے ساتھ اس طر ح وجود میں آگیا ۔۔۔

*ایک کتاب المبین 

*ایک کتاب المبین میں تیس کرو ڑ لوح محفوظ 

*ایک لوح محفوظ میں اسی ہزار حضیرے

*ایک حضیرے میں ایک کھر ب سے زیادہ مستقل آباد نظام اور با رہ کھر ب غیر مستقل نظام 

*ایک نظام کسی ایک سورج کا دائرہ وسعت ہو تا ہے ۔ ہر سورج کے گر د نو۹ ،با رہ۱۲ ،یا تیرہ ۱۳سیارے گر دش کر تے ہیں ۔ 

یہ محض قیاس آرائی ہے کہ انسانوں کی آبادی صرف زمین (ہمارے نظام شمسی )میں پا ئی جا تی ہے ۔ انسانوں اور جنات کی آبا دیاں ہرحضیرے پر موجودہیں ۔ہر آبادی میں زندگی کی طرزیں اسی طرح قائم ہیں جس طرح زمین پر موجود  ہیں۔بھوک، پیاس، خواب، بیداری ،محبت ، غصہ ، جنس ، افز ائش نسل وغیرہ وغیرہ زندگی کا ہر تقاضہ ، ہر جذبہ ، ہر طرز ہر سیارہ میں جا ری وساری ہے ۔