Topics

آدم و حوّاکی تخلیق

آسمانی کتابوں کو پڑھنے اور ان کتابوں کی تعلیمات پرغور کر نے سے یہ بات منکشف ہو تی ہے کہ آدم کو ایک جان سے تخلیق کیا گیا ہے ۔ تخلیق کی اس بنیاد کو نفس ، جان اور نقطہ واحدہ کہا گیا ہے ۔ 

عام حالات میں جب ہم تخلیق کا تذکرہ کر تے ہیں تو یہ سمجھا جا تا ہے کہ ہر نوع کا ایک آدم ہے ۔ اور یہ ساری نوع آدم و حوّاسے وجود میں آئی ہے ۔ جس طر ح ایک آدم کی نوع کا تعلق آدم و حوّاسے ہے اس طر ح بکر ی کی نوع کا تعلق بکرے اور بکر ی سے ہے ۔ علی ہذ القیاس ہر کا ئنات میں ہر نو عی پرو گرام اس فا رمولے پر قائم ہے یعنی کسی وقت آدم اور حوّاکا وجود تخلیق ہوا اور ا س کی نسل چل پڑی ۔ بیل ، بکر ی ، بھیڑ ، کبو تر ، بلی ، کتا اور نئے نئے پرندوں کی تخلیق بھی ان کے آدم و حوّاسے وجود میں آئی ۔ جس طر ح با وا آدم سے آدمی بنا  اس طر ح باواطوطے سے طو طا بنا ۔ با وا بکرے سے بکرے کی نسل چلی ۔اور با وا کبو تر سے کبو تر کی نسل وجود میں آئی ۔ یہ تذکرہ ہے اس تخلیق کا جس تخلیق کو ہم گو شت پو ست کا نام دیتے ہیں پیدا ہو نے والا ہر فر دوہ آدم ہو ، بھیڑ ہو ، بکر ی ہو ، بندر ہو گو شت پو ست کے عارضی جسم سے مر کب ہے کچھ عرصہ وہ نرم و نازک رہتا ہے پھر اس کے اوپر جو لا نیت طا ری رہتی ہے ۔ پھر اعصاب اور اعضا خشک رہنے کے بعد یہ جسمانی نظام ختم ہو جا تا ہے ۔ ان ہی کیفیات کو زندگی اور موت کہا جا تا ہے ۔ لیکن ہمیں ہر لمحہ ہر آن یہ علم بھی منتقل ہو تا رہتا ہے کہ جسمانی وجود جس طر ح ایک عارضی شئے ہے اس طر ح وہ وجود جس کے اوپر جسمانی نظام کی بلڈنگ کھڑی ہو تی ہے ۔ مستقل ہے ۔ جب تک مستقل وجود جسمانی ڈھا نچے کو سنبھا لے رکھتا ہے جسمانی بلڈنگ خوش نما اور خوبصورت اور متحرک رہتی ہے ۔اور جب ان دیکھا وجود اس عارضی وجود سے اپنا رشتہ منقطع کر لیتا ہے تو کچھ بھی با قی نہیں رہتا ۔ اس ان دیکھے وجود کو اوتار ، اور پیغمبروں نے جان ، نفس ، نقطہ اوررُو ح  کے نام سے متعارف کر ایا ہے ۔ 

قلندریہ سلسلے سے جب رُو حانی  دنیا کے مسافر کو قلندر شعور کی نسبت حاصل ہو تی ہے تو اس کے اندر کی آنکھ یہ دیکھ لیتی ہے کہ جان ، نفس ، نقطہ یا رُو ح   تخلیق کر نے والی ہستی کے وجود کا ایک حصہ ہے ۔ تخلیق کر نے والی ہستی کی تجلی کا ایک وصف ہے اور تجلی کا وصف قدرت اور رحمت کے ساتھ جان ، نفس یا نقطہ کے ساتھ ہم رشتہ ہے ۔ 


Topics


Qalandar Shaoor

خواجہ شمس الدین عظیمی

اللہ نے اپنے ذہن میں موجود کا ئناتی پرو گرام کو شکل وصورت کے ساتھ ساتھ وجود میں لانا چاہا تو کہا ’’کُن ‘‘ تو اللہ کے ذہن میں کا ئناتی پروگرام ایک تر تیب اور تدوین کے ساتھ اس طر ح وجود میں آگیا ۔۔۔

*ایک کتاب المبین 

*ایک کتاب المبین میں تیس کرو ڑ لوح محفوظ 

*ایک لوح محفوظ میں اسی ہزار حضیرے

*ایک حضیرے میں ایک کھر ب سے زیادہ مستقل آباد نظام اور با رہ کھر ب غیر مستقل نظام 

*ایک نظام کسی ایک سورج کا دائرہ وسعت ہو تا ہے ۔ ہر سورج کے گر د نو۹ ،با رہ۱۲ ،یا تیرہ ۱۳سیارے گر دش کر تے ہیں ۔ 

یہ محض قیاس آرائی ہے کہ انسانوں کی آبادی صرف زمین (ہمارے نظام شمسی )میں پا ئی جا تی ہے ۔ انسانوں اور جنات کی آبا دیاں ہرحضیرے پر موجودہیں ۔ہر آبادی میں زندگی کی طرزیں اسی طرح قائم ہیں جس طرح زمین پر موجود  ہیں۔بھوک، پیاس، خواب، بیداری ،محبت ، غصہ ، جنس ، افز ائش نسل وغیرہ وغیرہ زندگی کا ہر تقاضہ ، ہر جذبہ ، ہر طرز ہر سیارہ میں جا ری وساری ہے ۔