Topics

سائنس داں چونٹیاں


ایک قسم فو جی چیونٹیوں کی ہو تی ہے جو زیادہ تر خانہ بدوش ہو تی ہیں ان کے طور طر یقے فو جیوں سے ملتے جلتے ہیں۔ جس طر ح فوجی زندگی کیمپ اور جنگلوں میں بسر ہوتی ہے، اسی طر ح کا طر ز رہا ئش ان کا بھی ہے ۔ یہ چیو نٹیاں ایک قافلے کی شکل میں سفر کر تی ہیں ۔ ملکہ اپنے مصاحبین کے وسط میں ہو تی ہے۔ دن بھر یہ قافلہ رواں دواں رہتا ہے اور جو کیڑا ان کے راستے میں حائل ہو تا ہے ، محافظ چیونٹیاں انہیں ہلاک کر دیتی ہیں۔ رات کے وقت کسی درخت پر ایک ستون کی شکل میں جمع ہو جا تی ہیں ۔ ان کے اکھٹے ہو نے کا انداز بہت دلچسپ ہو تا ہے ۔ ملکہ اور ان کے مصاحبین وسط میں ہو تے ہیں ۔ ارد گرد کارکن اور سپاہی ہو تے ہیں ۔اکھٹے ہو تے وقت یہ گیلریوں کی طر ح درمیان میں راستہ چھو ڑتی جا تی ہیں تاکہ ہوا کا گزر ہو سکے ۔ گو یا تنفس(RESPIRATION) کے سائنسی اصولوں سے بھی واقف ہو تی ہیں۔ رات بھر اسی طر ح آرام کر تی ہیں اور سورج طلوع ہو تے ہی ان میں سے ایک درجن چیو نٹیاں علیحدہ ہو جا تی ہیں اور چلنا شروع کر دیتی ہیں۔ ان کے چلتے ہی دو سری چیونٹیاں بھی ان کے ہمراہ راونہ ہو جا تی ہیں اور اس طر ح پھر یہ قافلہ رواں دواں ہو جا تا ہے ۔ 

Topics


Qalandar Shaoor

خواجہ شمس الدین عظیمی

اللہ نے اپنے ذہن میں موجود کا ئناتی پرو گرام کو شکل وصورت کے ساتھ ساتھ وجود میں لانا چاہا تو کہا ’’کُن ‘‘ تو اللہ کے ذہن میں کا ئناتی پروگرام ایک تر تیب اور تدوین کے ساتھ اس طر ح وجود میں آگیا ۔۔۔

*ایک کتاب المبین 

*ایک کتاب المبین میں تیس کرو ڑ لوح محفوظ 

*ایک لوح محفوظ میں اسی ہزار حضیرے

*ایک حضیرے میں ایک کھر ب سے زیادہ مستقل آباد نظام اور با رہ کھر ب غیر مستقل نظام 

*ایک نظام کسی ایک سورج کا دائرہ وسعت ہو تا ہے ۔ ہر سورج کے گر د نو۹ ،با رہ۱۲ ،یا تیرہ ۱۳سیارے گر دش کر تے ہیں ۔ 

یہ محض قیاس آرائی ہے کہ انسانوں کی آبادی صرف زمین (ہمارے نظام شمسی )میں پا ئی جا تی ہے ۔ انسانوں اور جنات کی آبا دیاں ہرحضیرے پر موجودہیں ۔ہر آبادی میں زندگی کی طرزیں اسی طرح قائم ہیں جس طرح زمین پر موجود  ہیں۔بھوک، پیاس، خواب، بیداری ،محبت ، غصہ ، جنس ، افز ائش نسل وغیرہ وغیرہ زندگی کا ہر تقاضہ ، ہر جذبہ ، ہر طرز ہر سیارہ میں جا ری وساری ہے ۔