Topics

زمین کے اند ر بیج کی نشوونما


عام طور سے یہ تا ثر لیا جا تا ہے کی محنت اور جدو جہد کے بغیر وسائل کا حصول نا ممکن ہے جب کہ ہم یہ دیکھتے ہیں کہ جن وسائل کے حصول میں  ہم جدو جہد اور کو شش کر تے ہیں وہ ایک قاعدے اور قانون کے تحت پہلے سے موجود ہیں ۔کسان جب محنت کر کے زمین میں بیج ڈالتا ہے اور اس بیج کی نشو ونما سے انسانی ضروریات کے لئے قسم قسم کی ضرویات فراہم ہو تی ہیں ۔یہ سب اس وقت ممکن ہو تا ہے جب پہلے سے وسائل موجود ہوں ۔ مثلاً  بیج کا موجود ہو نا ، زمین کا موجود ہو نا ، زمین کے اندر بیج کی نشو ونما دینے کی صلا حیت کا ہو نا ، بیج کی نشو ونما کے لئے پا نی کا موجود ہو نا ، چاندنی کا موجود ہو نا ، ہوا کاموجود ہو نا اور موسم کے لحاظ سے سرد و گرم فضا کا موجود ہونا ۔ اگر بیج موجود نہ ہو یا زمین کے اندر بیج کو نشو ونما دینے کی صلا حیت موجود نہ ہو ، پا نی موجود نہ ہو ، ہوا موجود نہ ہو تو انسان کی ہر کوشش بیکار ہو جا ئے گی ۔


Topics


Qalandar Shaoor

خواجہ شمس الدین عظیمی

اللہ نے اپنے ذہن میں موجود کا ئناتی پرو گرام کو شکل وصورت کے ساتھ ساتھ وجود میں لانا چاہا تو کہا ’’کُن ‘‘ تو اللہ کے ذہن میں کا ئناتی پروگرام ایک تر تیب اور تدوین کے ساتھ اس طر ح وجود میں آگیا ۔۔۔

*ایک کتاب المبین 

*ایک کتاب المبین میں تیس کرو ڑ لوح محفوظ 

*ایک لوح محفوظ میں اسی ہزار حضیرے

*ایک حضیرے میں ایک کھر ب سے زیادہ مستقل آباد نظام اور با رہ کھر ب غیر مستقل نظام 

*ایک نظام کسی ایک سورج کا دائرہ وسعت ہو تا ہے ۔ ہر سورج کے گر د نو۹ ،با رہ۱۲ ،یا تیرہ ۱۳سیارے گر دش کر تے ہیں ۔ 

یہ محض قیاس آرائی ہے کہ انسانوں کی آبادی صرف زمین (ہمارے نظام شمسی )میں پا ئی جا تی ہے ۔ انسانوں اور جنات کی آبا دیاں ہرحضیرے پر موجودہیں ۔ہر آبادی میں زندگی کی طرزیں اسی طرح قائم ہیں جس طرح زمین پر موجود  ہیں۔بھوک، پیاس، خواب، بیداری ،محبت ، غصہ ، جنس ، افز ائش نسل وغیرہ وغیرہ زندگی کا ہر تقاضہ ، ہر جذبہ ، ہر طرز ہر سیارہ میں جا ری وساری ہے ۔