Topics

مذہب


مذہب ہمیں یقین کے اس پیٹرن پر داخل کر دیتا ہے جہاں شک و شبہات اور وسوسے ختم ہو جا تے ہیں ۔ انسان اپنی با طنی نگا ہ سے غیب کی دنیا اور غیب کی دنیا میں موجود چلتے پھر تے فر شتوں کو دیکھ لیتا ہے ۔ غیب کی دنیا کے مشاہدات سے بندے کا اپنے رب کے ساتھ ایک ایسا تعلق پیدا ہو جا تا ہے کہ وہ خالق کی صفا ت کو اپنے اوپر محیط دیکھتا ہے ۔ رُوحانی نقطہ نگاہ سے اگر کسی بندے کے اندر متحرک نگا ہ نہیں ہو تی تو ایمان کے دائرے میں داخل نہیں ہو تا ۔ جب کو ئی بندہ ایمان کے دائرے میں داخل ہو جا تا ہے تو اس کی طر ز فکر سےتخریب اور شیطنت نکل جاتی ہے۔ اور اگر بندے کے اوپر یقین (غیب کی دنیا) منکشف نہیں ہے تو ایسا بندہ ہر وقت تخریب اور شیطنت کے جال میں گرفتار رہتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج کی تر قی یا فتہ دنیا میں بے شمار ایجادات اور لا متنا ہی آرام و آسائش کے با وجود ہر شخص بے سکون پر یشان اور عدم تحفظ کا شکار ہے ۔ سائنس چو ں کہ میٹر (MATTRR)پر یقین رکھتی ہے اور میٹر عارضی اور فکشن(FICTION) ہے، اس لئے سائنس کی ہر ترقی، ہرایجاد اور آرام و آسائش کے تمام وسائل عارضی اور فنا ہو جا نے والے ہیں ۔جس شئے کی بنیاد ہی ٹوٹ پھو ٹ اور فنا ہو، اس سے کبھی حقیقی مسرت حاصل نہیں ہو سکتی ۔مذہب اور لا مذہب میں یہ بنیادی فرق ہے کہ لا مذہبیت انسان کے اندر شکوک و شبہات، وسوسے اور غیر یقینی احساسات کو جنم دیتی ہے ۔  جب کہ مذہب تمام احساسات ، خیالات ، تصورات اور زندگی کے اعمال و حرکات قائم بالذات اور مستقل  ہستی سے وابستہ کر دیتا ہے ۔ 


Topics


Qalandar Shaoor

خواجہ شمس الدین عظیمی

اللہ نے اپنے ذہن میں موجود کا ئناتی پرو گرام کو شکل وصورت کے ساتھ ساتھ وجود میں لانا چاہا تو کہا ’’کُن ‘‘ تو اللہ کے ذہن میں کا ئناتی پروگرام ایک تر تیب اور تدوین کے ساتھ اس طر ح وجود میں آگیا ۔۔۔

*ایک کتاب المبین 

*ایک کتاب المبین میں تیس کرو ڑ لوح محفوظ 

*ایک لوح محفوظ میں اسی ہزار حضیرے

*ایک حضیرے میں ایک کھر ب سے زیادہ مستقل آباد نظام اور با رہ کھر ب غیر مستقل نظام 

*ایک نظام کسی ایک سورج کا دائرہ وسعت ہو تا ہے ۔ ہر سورج کے گر د نو۹ ،با رہ۱۲ ،یا تیرہ ۱۳سیارے گر دش کر تے ہیں ۔ 

یہ محض قیاس آرائی ہے کہ انسانوں کی آبادی صرف زمین (ہمارے نظام شمسی )میں پا ئی جا تی ہے ۔ انسانوں اور جنات کی آبا دیاں ہرحضیرے پر موجودہیں ۔ہر آبادی میں زندگی کی طرزیں اسی طرح قائم ہیں جس طرح زمین پر موجود  ہیں۔بھوک، پیاس، خواب، بیداری ،محبت ، غصہ ، جنس ، افز ائش نسل وغیرہ وغیرہ زندگی کا ہر تقاضہ ، ہر جذبہ ، ہر طرز ہر سیارہ میں جا ری وساری ہے ۔