Topics

بجلی کی دریافت سے پہلے


ہمارے سامنے چڑیا سے بھی چھوٹا پرندہ ’’بیا ‘‘ہے ۔ بیا کا مکان ایک پوری سائنس ہے ۔ ایک پورا نقشہ ہے ، ایک پوری پلاننگ ہے۔ تنکوں کے اس گنبد نما لٹکے ہو ئے گھر میں کمرے بھی ہو تے ہیں۔ سو نے کے لئے بستر بھی ہو تے ہیں ۔ اور بچوں کے جھولنے کے لئے جھولا بھی ہوتا ہے ۔یہ ناقابل تذکرہ دو انچ کی چڑیا اتنی عقل و فہم رکھتی ہے کہ اپنے گھر کو روشن رکھنے کے لئے جگنو کو گرفتار کر لیتی ہے اور جگنو کی چمک سے اس کے گھر میں روشنی رہتی ہے ۔ یعنی یہ چھوٹا سا پرندہ بجلی(ELECTRICITY) کی دریافت سے پہلے بھی بجلی کی سائنس سے واقف تھا اور جگنو کو نسل بعد نسل بطور قمقمے (BULBS)کے استعمال کر رہا ہے ۔ 

Topics


Qalandar Shaoor

خواجہ شمس الدین عظیمی

اللہ نے اپنے ذہن میں موجود کا ئناتی پرو گرام کو شکل وصورت کے ساتھ ساتھ وجود میں لانا چاہا تو کہا ’’کُن ‘‘ تو اللہ کے ذہن میں کا ئناتی پروگرام ایک تر تیب اور تدوین کے ساتھ اس طر ح وجود میں آگیا ۔۔۔

*ایک کتاب المبین 

*ایک کتاب المبین میں تیس کرو ڑ لوح محفوظ 

*ایک لوح محفوظ میں اسی ہزار حضیرے

*ایک حضیرے میں ایک کھر ب سے زیادہ مستقل آباد نظام اور با رہ کھر ب غیر مستقل نظام 

*ایک نظام کسی ایک سورج کا دائرہ وسعت ہو تا ہے ۔ ہر سورج کے گر د نو۹ ،با رہ۱۲ ،یا تیرہ ۱۳سیارے گر دش کر تے ہیں ۔ 

یہ محض قیاس آرائی ہے کہ انسانوں کی آبادی صرف زمین (ہمارے نظام شمسی )میں پا ئی جا تی ہے ۔ انسانوں اور جنات کی آبا دیاں ہرحضیرے پر موجودہیں ۔ہر آبادی میں زندگی کی طرزیں اسی طرح قائم ہیں جس طرح زمین پر موجود  ہیں۔بھوک، پیاس، خواب، بیداری ،محبت ، غصہ ، جنس ، افز ائش نسل وغیرہ وغیرہ زندگی کا ہر تقاضہ ، ہر جذبہ ، ہر طرز ہر سیارہ میں جا ری وساری ہے ۔