Topics

اللہ کی عادت


اللہ کی طرز فکر یہ ہے کہ وہ اپنی مخلوق کی خدمت کر تا ہے اور اس خدمت کا کو ئی صلہ نہیں چا ہتا ۔بندہ جب اختیاری طور پر اس طر ز فکر کو اختیار کر لیتا ہے کہ وہ ہر حال میں اللہ کی مخلوق کے کام آئے تو اسے قلندر شعور منتقل ہو جاتا ہے ۔ اور جب یہ طر ز فکر مستحکم ہو جا تی ہے تو اس کا ذہن ہر آن، ہر لمحہ اس طرف متوجہ رہتا ہے کہ  میں وہ کام کر رہا ہوں جو اللہ کے لئے پسندیدہ ہے۔ بار بار اس  عادت یاعمل کا اعادہ ہو نے سے پہلے اس کے مشاہدات میں بے شمار ایسے واقعات آتے ہیں کہ اس کے اندر یہ یقین پیدا ہو جا تا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے ،جو کچھ ہو چکا ہے یا آئندہ ہو نے والا ہے ،وہ سب اللہ کی طر ف سے ہے۔ اس تعلق کو استغنا کا نام دیا جا تا ہے ۔ پیغمبروں کی ساری زندگی اس عمل سے عبا رت ہے کہ ہر چیز اللہ کی طرف سے ہے۔ تمام انبیا ئے اکرام اور اولیا ء اللہ کے اندر استغنا کی طر ز فکر راسخ ہو تی ہے۔ انبیا ء اس طر ز فکر کو حاصل کر نے کا اہتمام اس طر ح کیا کر تے تھے کہ وہ کسی چیز کے متعلق سو چتے تو اس چیز کے اور اپنے درمیان کو ئی رشتہ برا ہ راست قائم نہیں کر تے تھے ۔ ان کی طر ز فکر ہمیشہ یہ ہو تی تھی کہ کائنات کی تمام چیزوں کا اور ہمارا ما لک اللہ ہے ،کسی چیز کا رشتہ براہ راست ہم سے نہیں ہے۔ بلکہ ہم سے ہر چیز کا رشتہ اللہ کی معرفت ہے۔ رفتہ رفتہ ان کی یہ طر ز فکرمستحکم ہو جا تی ہے اوران کا ذہن ایسے رحجانات پیدا کر لیتا ہے جب وہ کسی چیز کی طر ف مخاطب ہو تے تو اس چیز کی طر ف خیال جا نے سے پہلے اللہ کی طر ف خیال جا تا ۔  انہیں کسی چیز کی طر ف تو جہ دینے سے پیشتر یہ احساس عادتاً ہو تا کہ یہ چیز ہم سے براہ راست کو ئی تعلق نہیں رکھتی ۔ اس چیز کا اور ہمارا واسطہ محض اللہ کی وجہ سے ہے ۔

اس طرز عمل میں ذہن کی ہر حرکت کے ساتھ اللہ کا احساس قائم ہو جا تا ہے اللہ ہی بحیثیت محسوس کے ان کا مخاطب ہو جاتا ہے ۔ رفتہ رفتہ اللہ کی صفات ان کے ذہن میں ایک مستقل مقام حاصل کر لیتی ہیں اور ان کا ذہن اللہ کی صفات کا قائم مقام بن جاتا ہے ۔ یہ مقام حاصل ہو نے کے بعد بندہ کے ذہن کی ہر حرکت اللہ کی صفات کی حرکت ہو تی ہے اور اللہ کی صفات کی کوئی حرکت قدرت اور حاکمیت کے وصف سے خالی نہیں ہے ۔ اولیاء اللہ میں اہل نظامت (اہل تکوین ) کو اللہ کی طرف سے یہی ذہن عطا ہوا ہے اور رشد و ہدایت اور تر غیبی پرو گرام(INSPIRATION) پر عمل کر نے والے اولیائے کرام اپنی ریاضت اور مجاہدوں کے ذریعے اس ہی ذہن کو حاصل کر نے کی کوشش کر تے ہیں ۔ 


Topics


Qalandar Shaoor

خواجہ شمس الدین عظیمی

اللہ نے اپنے ذہن میں موجود کا ئناتی پرو گرام کو شکل وصورت کے ساتھ ساتھ وجود میں لانا چاہا تو کہا ’’کُن ‘‘ تو اللہ کے ذہن میں کا ئناتی پروگرام ایک تر تیب اور تدوین کے ساتھ اس طر ح وجود میں آگیا ۔۔۔

*ایک کتاب المبین 

*ایک کتاب المبین میں تیس کرو ڑ لوح محفوظ 

*ایک لوح محفوظ میں اسی ہزار حضیرے

*ایک حضیرے میں ایک کھر ب سے زیادہ مستقل آباد نظام اور با رہ کھر ب غیر مستقل نظام 

*ایک نظام کسی ایک سورج کا دائرہ وسعت ہو تا ہے ۔ ہر سورج کے گر د نو۹ ،با رہ۱۲ ،یا تیرہ ۱۳سیارے گر دش کر تے ہیں ۔ 

یہ محض قیاس آرائی ہے کہ انسانوں کی آبادی صرف زمین (ہمارے نظام شمسی )میں پا ئی جا تی ہے ۔ انسانوں اور جنات کی آبا دیاں ہرحضیرے پر موجودہیں ۔ہر آبادی میں زندگی کی طرزیں اسی طرح قائم ہیں جس طرح زمین پر موجود  ہیں۔بھوک، پیاس، خواب، بیداری ،محبت ، غصہ ، جنس ، افز ائش نسل وغیرہ وغیرہ زندگی کا ہر تقاضہ ، ہر جذبہ ، ہر طرز ہر سیارہ میں جا ری وساری ہے ۔