Topics

لہروں پر سفر


ایک دیو پیکر جن نے کہا ’’آپ کے دربار برخاست کر نے سے پہلے ہی میں تخت لا سکتا ہوں۔ ‘‘جن کا دعویٰ سن کر ایک انسان نے جس کے پاس آسمانی کتاب کا علم تھا یہ کہا ’’اس سے پہلے کہ آپ کی پلک جھپکے یہ تخت میں آپ کی خدمت پیش کر سکتا ہوں ۔ ‘‘

سلیمان ؑ نے رخ پھیر کر دیکھا تو دربار میں ملکہ سباء کا تخت موجود تھا ۔تخت کے دربار میں آچکنے کے بعد سلیمانؑ نے حکم دیا اس تخت کی ہیئت میں کچھ تبدیلی کر دی جا ئے میں یہ دیکھنا چا ہتا ہوں کہ ملکہ سباء یہ دیکھ کر حقیقت کی راہ پا تی ہے یا نہیں ۔

کچھ عرصے بعد ملکہ سبا ءحضرت سلیمان ؑ کی خدمت میں بار یا ب ہو گئیں جب دربار میں حاضر ہو ئی تو ان سے پو چھا گیا کیا تیرا تخت ایسا ہی ہے ؟۔عقلمند ملکہ نے جواب دیا ۔’’ایسا معلوم ہو تاہے ’’گو یا وہی ہے ۔ملکہ سبا ءنے اس کے ساتھ ہی یہ کہا ‘‘۔مجھ کو آپ کی بے نظیر اور عدیم المثال قوت کا پہلے سے علم ہو چکا ہے ۔ اس لئے مطیع اور فر ماں بردار بن کر حاضر خدمت ہو ئی ہوں اور اب تخت کا یہ محیرا لعقول معاملہ تو آپ کی لا ثانی طا قت کا تا زہ مظاہرہ ہے اور ہماری اطا عت کے لئے مز ید تا زیا نہ۔ اس لئے ہم آپ سے فر ما نبرداری کا اظہار کر تے ہیں ۔

سلیمانؑ نے جنات اور انسان انجینئروں سے ایک عالی شان محل تعمیر کر وایا تھا۔ جو آبگینوں کی چمک، قصر کی رفعت اور عجیب وغریب دستکاری کی وجہ سے بے مثال تھا۔ اس میں داخل ہو نے کے لئے سامنے جو صحن پڑتا تھا اس میں ایک بڑاحوض کھدوا کر پا نی سے لبریز کر دیا تھا ۔ اور پھر شفاف آبگینوں اور بلور کے ٹکڑوں سے ایسا نفیس فرش بنا یا تھا کہ دیکھنے والے کی نگا ہ دھو کہ کھا کر یقین کر لیتی تھی کہ صحن میں شفاف پانی بہہ رہا ہے ۔

ملکہ سبا ءسے کہا گیا کہ وہ قصر شاہی میں قیام کر ے ۔ ملکہ محل کے پاس پہنچی تو شفاف پانی بہتا ہوا پا یا ۔ یہ دیکھ کر پا نی میں اتر نے کے لئے کپڑوں کو پنڈلیوں سے اوپر اٹھا یا تو سلیمان ؑ نے فر ما یا ۔’’اس کی ضرورت نہیں ہے یہ پا نی نہیں ہے سارا محل اور اس کا خوبصورت صحن چمکتے ہو ئے آبگینوں سے بنایا گیا ہے۔‘‘

شرم سے ملکہ کی آنکھیں نیچی ہو گئیں ۔ اس کی فہم اور دانش مندی پر یہ ایک ز بر دست چو ٹ تھی۔ اس کے لا شعور میں چھپی ہو ئی نخوت اور بڑائی نے ندامت سے سر جھکا لیا ۔ ملکہ نے ایک نادم اور شرمسار ا نسان کی طرح سلیمان ؑکے سامنے با رگا ہ الہی میں اقرار کیا ۔

اے پر وردگار! آج  تک ماسوا اللہ کی پرستش کر کے میں نے اپنے نفس پر بڑا ظلم کیا ہے ۔مگر اب میں سلیمان کے ساتھ ہو کر صرف ایک خدا پر ایمان لاتی ہوں ۔جو تمام کا ئنات کا پروردگار ہے ۔‘‘

ہزارہا مثالوں سے چند مثالیں جو پیش کی گئی ہیں ان سے یہ بات پو ری طر ح ثابت ہو جاتی ہے کہ انسان کی طر ح دو سری تمام مخلوق یعنی پرندے ، چرندے ، درندے ، جنات اور حشرت الارض بھی عقل و شعور رکھتے ہیں ۔ 

Topics


Qalandar Shaoor

خواجہ شمس الدین عظیمی

اللہ نے اپنے ذہن میں موجود کا ئناتی پرو گرام کو شکل وصورت کے ساتھ ساتھ وجود میں لانا چاہا تو کہا ’’کُن ‘‘ تو اللہ کے ذہن میں کا ئناتی پروگرام ایک تر تیب اور تدوین کے ساتھ اس طر ح وجود میں آگیا ۔۔۔

*ایک کتاب المبین 

*ایک کتاب المبین میں تیس کرو ڑ لوح محفوظ 

*ایک لوح محفوظ میں اسی ہزار حضیرے

*ایک حضیرے میں ایک کھر ب سے زیادہ مستقل آباد نظام اور با رہ کھر ب غیر مستقل نظام 

*ایک نظام کسی ایک سورج کا دائرہ وسعت ہو تا ہے ۔ ہر سورج کے گر د نو۹ ،با رہ۱۲ ،یا تیرہ ۱۳سیارے گر دش کر تے ہیں ۔ 

یہ محض قیاس آرائی ہے کہ انسانوں کی آبادی صرف زمین (ہمارے نظام شمسی )میں پا ئی جا تی ہے ۔ انسانوں اور جنات کی آبا دیاں ہرحضیرے پر موجودہیں ۔ہر آبادی میں زندگی کی طرزیں اسی طرح قائم ہیں جس طرح زمین پر موجود  ہیں۔بھوک، پیاس، خواب، بیداری ،محبت ، غصہ ، جنس ، افز ائش نسل وغیرہ وغیرہ زندگی کا ہر تقاضہ ، ہر جذبہ ، ہر طرز ہر سیارہ میں جا ری وساری ہے ۔