Topics

ظرف اور مقدر


ایک مر تبہ حضرت علیؓ اپنے گھو ڑے پر سوار کہیں تشریف لےجا رہے تھے کہ نماز کا وقت ہو گیا ۔آپ گھوڑے سے اتر ے ۔ قریب سے ایک بدّوگزرا ۔ آواز دے کر بلا یا اور کہا ۔’’تھوڑی دیر کے لئے گھو ڑے کی لگا م پکڑو ۔میں اتنے میں نماز ادا کر لوں ۔ ‘‘

بدّونے حامی بھر لی ۔ اور حضرت علیؓ نے نماز کی نیت با ندھ لی ۔ حضرت علیؓ نماز قائم کر کے دنیا و ما فیہا سے با خبر ہو جا تے تھے۔ بدّونے سو چا مو قع اچھا ہے ۔ گھوڑا ہضم کر نا تو مشکل تھا ۔لگام لیکر چلتا بنا ۔ آپ جب نماز سے فارغ ہو ئے تو دیکھا کہ گھو ڑا موجود ہے لیکن لگا م اور بدّوُ دونوں غائب ہیں۔ اتنے میں آپ کے خادم قنبر کا ادھرسے گزر ہوا ۔ آپ نے انہیں دو درہم دیکر کہا ۔’’بازار سے ایک لگام خرید لا ؤ ۔‘‘

قنبر بازار پہنچے تو دیکھاکہ ایک بدّوُلگام لئے کسی خریدار کا منتظر ہے ۔ قنبر نے لگام کو پہچان لیا ۔ اور بدّو کو پکڑ کر حضرت علیؓ  کی خدمت میں لے آئے ،آپ نے پو چھا  " اسے کیوں پکڑ لائے ہو ؟"

قنبر نے جواب دیا ۔"حضور !یہ آپ کے گھوڑے کی لگام ہے ۔"

حضرت علیؓ نے پو چھا ۔ "یہ اس کی کیا قیمت ما نگ رہا ہے ؟"

قنبر نے جواب دیا ۔" دو درہم ۔"

آپؓ نے ارشاد فر ما یا ۔"اسے دو درہم دے دو ۔ "اور فر ما یا ’’میں نے اسے یہ سوچ کر لگام پکڑائی تھی  کہ نماز سے فارغ ہو کر اسے خدمت کے عوض دو درہم دوں گا۔ یہ اس کا ظرف ہے کہ اس نے اپنا مقدر دوسری طر ح لینا پسند کیا ۔‘‘


Topics


Qalandar Shaoor

خواجہ شمس الدین عظیمی

اللہ نے اپنے ذہن میں موجود کا ئناتی پرو گرام کو شکل وصورت کے ساتھ ساتھ وجود میں لانا چاہا تو کہا ’’کُن ‘‘ تو اللہ کے ذہن میں کا ئناتی پروگرام ایک تر تیب اور تدوین کے ساتھ اس طر ح وجود میں آگیا ۔۔۔

*ایک کتاب المبین 

*ایک کتاب المبین میں تیس کرو ڑ لوح محفوظ 

*ایک لوح محفوظ میں اسی ہزار حضیرے

*ایک حضیرے میں ایک کھر ب سے زیادہ مستقل آباد نظام اور با رہ کھر ب غیر مستقل نظام 

*ایک نظام کسی ایک سورج کا دائرہ وسعت ہو تا ہے ۔ ہر سورج کے گر د نو۹ ،با رہ۱۲ ،یا تیرہ ۱۳سیارے گر دش کر تے ہیں ۔ 

یہ محض قیاس آرائی ہے کہ انسانوں کی آبادی صرف زمین (ہمارے نظام شمسی )میں پا ئی جا تی ہے ۔ انسانوں اور جنات کی آبا دیاں ہرحضیرے پر موجودہیں ۔ہر آبادی میں زندگی کی طرزیں اسی طرح قائم ہیں جس طرح زمین پر موجود  ہیں۔بھوک، پیاس، خواب، بیداری ،محبت ، غصہ ، جنس ، افز ائش نسل وغیرہ وغیرہ زندگی کا ہر تقاضہ ، ہر جذبہ ، ہر طرز ہر سیارہ میں جا ری وساری ہے ۔