Topics
زرد رنگ سے فَبِأَيِّ آلَاءِ
رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ چینی کی پلیٹ پر لکھیں۔ اور بار بار
چونے کے صاف و شفاف پانی سے دھو کر پلائیں
۔ چونے کا پانی حاصل کرنےکا طریقہ یہ ہے ۔ چونے کا ایک ڈلا کسی برتن میں ڈال
کر پانی بھر دیں۔ چونا پکنے کے بعد ٹھنڈا ہونے دیں۔ اب پانی پر جو پپڑی نظر
آئے اس کو آہستہ سے ہٹا کر اوپر کا
پانی لے لیں پانی نکالتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائےکہ پانی زور سے نہ
ہلے کیونکہ زور سے ہلنے سے برتن میں بیٹھے
ہوئے چونے کے ذراّت پانی میں شامل ہو سکتے ہیں اور چونے کے ذراّت کا پانی میں شامل
ہونا نقصان دہ ہے۔
اگر اس عمل میں دقت ہو تو سوکھی لا ل مرچ کے چار بیجوں پر مندرجہ بالا آیت
پڑھکر دم کریں اور مریض مرچ کے یہ بیج نگل لے ۔اوپر سے دو تین گھونٹ پانی
پلادیں۔ پانی کچا نہیں ہونا چاہئیے۔ پکا کر ٹھنڈا کر کے پلائیں۔ جب تک ہیضہ رہے یہ
علاج جاری رکھیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
اگر امراض اوران کی بیماریوں کو جمع کیا جائے تو ان کی تعداد سینکڑوں سے
تجاوزکرجاتی ہے ۔ ان امراض کی نوعیت اوروجوھات بھی الگ الگ ہیں ۔ روحانی نظریہ
علاج کے مطابق امراض کے دورخ ہیں ۔ ایک جسمانی اوردوسراذہنی یا روحانی ۔ جسمانی
نظام میں کسی بے اعتدالی ، کیمیائی یا طبعی تبدیلی کا نام مرض ہے ۔
روحانی نطریہ علاج میں ہرمرض کے خدوخال ہوتے ہیں اورہر مرض کا روحانی وجود بھی ہوتاہے ۔ یہ
دونوں رخ ایک دوسرے سے وابستہ ہیں ۔ موجودہ دورمیں نفسیاتی اورطبعی امراض کا جو
کردارسامنے آیا ہے اس کی روشنی میں اس کو سمجھنا مشکل نہیں ہے ۔ روحانی علم کا
نظریہ علاج یہ ہے کہ امراض کی جسمانی وجود کے ساتھ ساتھ روحانی یا ذہنی وجود پر
ضرب لگائی جائے اورذہنی طورپر اس کی نفی
کی جائے تو بہت جلد شفا حاصل ہوجاتی ہے ۔
نا صرف جلد شفا حاصل ہوجاتی ہے بلکہ پیچیدہ ولاعلاج امراض سے نجات بھی ممکن ہے ۔
اس کتاب میں شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیداہونے والی تقریبا دوسو 200 بیماریوں
اورمسائل کو یکجا کرکے تعویذات اوروظائف کے ذریعہ ان کا حل پیش کیا گیا ہے ۔