Topics
زیادہ تر حالات میں
جادو کا خیال وسوسہ سے زیادہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا لیکن جادو سے انکار بھی نہیں کیا جا سکتا۔ جادو ایک
علم ہے جو قرآن پاک سے ثابت ہے۔ فی الواقع اگر کسی شخص
پر جادو کا اثر ہو اور کوئی جا ننے
والا اس کی تصدیق بھی کردے کہ جادو کیا
گیا ہے تب یہ علاج کیا جائے۔
صبح بہت سویرے اٹھ
کر فجر کی نماز پڑھے اور سورہ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ پڑھتے پڑھتے سمندر ، دریا ندی پار کر لے۔ دوران ِ سفر با کرنا منع ہے۔ ندی یا
دریا پار کرنے کے بعد پانی کے کنارے مشرق رُخ منہ کر کے اکڑوں بیٹھ جائے اور
انگشتِ شہادت سے ھَامَانْ – ھَارُوْتْ– مَارُوْتْ سے لکھ کر ہاتھ سے مٹادے۔ لکھنے اور مٹانے کا یہ عمل ہر حال میں سورج نکلنے سے
پہلے کیا جائے۔ کسی جگہ اگر سمندر یا دریا نہ ہو وہاں آبادی سے باہر کنویں کے پانی
میں اپنے چہرہ کا عکس دیکھے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی تقریباً دو سو بیما ریوں اور مسائل کو یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔
کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور
مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ
،قلندریہ، عظیمیہ سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب عملیات
کی زکوٰ ۃ ادا کی ہے۔
میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا
حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام کے وسیلے سے
دست با دُعا ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں
کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔
آمین ثم آمین۔