Topics
دشمن کے شر سے محفوظ رہنے ، حاکم
کو اپنے اوپر مہربان کرنے اور لوگوں میں باعزت اور سرخرو ہونے کے لئے ، شوہر کی
ناراضگی اور غصہ ختم کرنے کے لئے یا بد
مزاج بیوی کو رام کرنے کے لئے وضو کر کے رات کو سونے سے پہلے سو۱۰۰ مرتبہ
بِسْمِ
اللَّـهِ
اَلْوَاسِعُ جَلَّ جَلَا لُہُ
پڑھکر مقصود علیہ کا تصور کر کے پھونک مار دیں اور دعا کر کے سو جائیں ، عمل کی مدت چالیس ۴۰ روز اور زیادہ سے زیادہ نوے ۹۰ دن ہے۔
خواتین ناغہ کے دن شمار کر کے بعد
میں پورے کر لیں۔
اگر کسی ظالم یا
سخت گیر حاکم کے دل میں نرمی اور محبت پیدا کرنا ہو تو کھٰیٰعص ( کاف ہا یا عین صاد) اس طرح پڑھیں کہ "ک" پڑھ کر سیدھے ہاتھ کی چھوٹی
انگلی بند کر لیں "ھ" پڑھکر برابر والی انگلی بند کر لیں "یٰ"
پڑھکر بڑی انگلی بند کر لیں، "ع"
پڑھکر انگشتِ شہادت بند کر لیں
اور "ص" پڑھکر انگوٹھا انگشت
شہادت کے آخری تیسرے پورے پر رکھکر مٹّھی بند کر لیں اور جب حاکم کے
سامنے پیشی ہو ہاتھ کھول دیں ، یہ ضروری
نہیں ہے کہ ہاتھ حاکم کی آنکھوں کے
سامنے کھولا جائے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
اگر امراض اوران کی بیماریوں کو جمع کیا جائے تو ان کی تعداد سینکڑوں سے
تجاوزکرجاتی ہے ۔ ان امراض کی نوعیت اوروجوھات بھی الگ الگ ہیں ۔ روحانی نظریہ
علاج کے مطابق امراض کے دورخ ہیں ۔ ایک جسمانی اوردوسراذہنی یا روحانی ۔ جسمانی
نظام میں کسی بے اعتدالی ، کیمیائی یا طبعی تبدیلی کا نام مرض ہے ۔
روحانی نطریہ علاج میں ہرمرض کے خدوخال ہوتے ہیں اورہر مرض کا روحانی وجود بھی ہوتاہے ۔ یہ
دونوں رخ ایک دوسرے سے وابستہ ہیں ۔ موجودہ دورمیں نفسیاتی اورطبعی امراض کا جو
کردارسامنے آیا ہے اس کی روشنی میں اس کو سمجھنا مشکل نہیں ہے ۔ روحانی علم کا
نظریہ علاج یہ ہے کہ امراض کی جسمانی وجود کے ساتھ ساتھ روحانی یا ذہنی وجود پر
ضرب لگائی جائے اورذہنی طورپر اس کی نفی
کی جائے تو بہت جلد شفا حاصل ہوجاتی ہے ۔
نا صرف جلد شفا حاصل ہوجاتی ہے بلکہ پیچیدہ ولاعلاج امراض سے نجات بھی ممکن ہے ۔
اس کتاب میں شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیداہونے والی تقریبا دوسو 200 بیماریوں
اورمسائل کو یکجا کرکے تعویذات اوروظائف کے ذریعہ ان کا حل پیش کیا گیا ہے ۔