Topics
سینہ کا صحیح اُبھار ، خواتین کے حُسن کا یک لازمی
حصہ ہے۔ غذا اور بچوں کی نشوونما کا فطری
عمل بھی اسی پر قائم ہے۔ سینہ کا گڈازپن، مردوزن میں امتیاز کا سبب بھی ہے۔ جو
عورتیں اس حُسن سے محروم ہوتی ہیں وہ مردوں کے لئے جاذب نظر نہیں رہتیں۔ اس کمی کو دُور کرنے کے لئے سورہ وَالْتِیْنِ کی پہلی آیت
وَالْتِیْنِ وَالْزِیْتُوْنِ ؕ
رات کو سونے سے پہلے سو۱۰۰ بار پڑھیں ، سینہ پر دم کریں اور بات کئے بغیر سو جائیں۔ نوے۹۰ دن کے اس عمل سے سینہ گداز اور
خوبصورت ہو جاتا ہے۔ عمل کے ساتھ ساتھ تین ماہ تک روزانہ ایک چھٹانک پنیر بھی
استعمال کیا جائے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
اگر امراض اوران کی بیماریوں کو جمع کیا جائے تو ان کی تعداد سینکڑوں سے
تجاوزکرجاتی ہے ۔ ان امراض کی نوعیت اوروجوھات بھی الگ الگ ہیں ۔ روحانی نظریہ
علاج کے مطابق امراض کے دورخ ہیں ۔ ایک جسمانی اوردوسراذہنی یا روحانی ۔ جسمانی
نظام میں کسی بے اعتدالی ، کیمیائی یا طبعی تبدیلی کا نام مرض ہے ۔
روحانی نطریہ علاج میں ہرمرض کے خدوخال ہوتے ہیں اورہر مرض کا روحانی وجود بھی ہوتاہے ۔ یہ
دونوں رخ ایک دوسرے سے وابستہ ہیں ۔ موجودہ دورمیں نفسیاتی اورطبعی امراض کا جو
کردارسامنے آیا ہے اس کی روشنی میں اس کو سمجھنا مشکل نہیں ہے ۔ روحانی علم کا
نظریہ علاج یہ ہے کہ امراض کی جسمانی وجود کے ساتھ ساتھ روحانی یا ذہنی وجود پر
ضرب لگائی جائے اورذہنی طورپر اس کی نفی
کی جائے تو بہت جلد شفا حاصل ہوجاتی ہے ۔
نا صرف جلد شفا حاصل ہوجاتی ہے بلکہ پیچیدہ ولاعلاج امراض سے نجات بھی ممکن ہے ۔
اس کتاب میں شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیداہونے والی تقریبا دوسو 200 بیماریوں
اورمسائل کو یکجا کرکے تعویذات اوروظائف کے ذریعہ ان کا حل پیش کیا گیا ہے ۔