Topics
پیٹ میں کدو دانے اور کینچوے ہونے سے صحت بُری طرح متا ثر
ہو جاتی ہے۔ غذا جزو بدن ہونے کے بجائے ان کیڑوں کی خوراک بن جاتی ہے۔ پیٹ پھولا
رہتا ہےاور اس کو تھپ تھپانے سے ڈھول کی
طرح آواز ہوتی ہے۔ پیٹ میں جب کیڑَ ے یا
کینچوے ہوتے ہیں تو سوتے میں منہ سے رال بہتی ہے اور مریض دانت پیستا ہے۔
قرآن پاک کی آیت
(سورۃ البقرہ
آیت ۴۹)
سیاہ روشنائی سے کاغذ پرلکھ کر تعویذ گلے میں ڈالدیں اور
یہی آیت چینی کی پلیٹوں پر کھانے کے زرد رنگ سے لکھ کر صبح شام اور رات کے سونے سے
پہلے پانی سے دھو کر پلائیں۔ تین روزاور
زیادہ سے زیادہ گیارہ روز تک،
خواجہ شمس الدین عظیمی
اگر امراض اوران کی بیماریوں کو جمع کیا جائے تو ان کی تعداد سینکڑوں سے
تجاوزکرجاتی ہے ۔ ان امراض کی نوعیت اوروجوھات بھی الگ الگ ہیں ۔ روحانی نظریہ
علاج کے مطابق امراض کے دورخ ہیں ۔ ایک جسمانی اوردوسراذہنی یا روحانی ۔ جسمانی
نظام میں کسی بے اعتدالی ، کیمیائی یا طبعی تبدیلی کا نام مرض ہے ۔
روحانی نطریہ علاج میں ہرمرض کے خدوخال ہوتے ہیں اورہر مرض کا روحانی وجود بھی ہوتاہے ۔ یہ
دونوں رخ ایک دوسرے سے وابستہ ہیں ۔ موجودہ دورمیں نفسیاتی اورطبعی امراض کا جو
کردارسامنے آیا ہے اس کی روشنی میں اس کو سمجھنا مشکل نہیں ہے ۔ روحانی علم کا
نظریہ علاج یہ ہے کہ امراض کی جسمانی وجود کے ساتھ ساتھ روحانی یا ذہنی وجود پر
ضرب لگائی جائے اورذہنی طورپر اس کی نفی
کی جائے تو بہت جلد شفا حاصل ہوجاتی ہے ۔
نا صرف جلد شفا حاصل ہوجاتی ہے بلکہ پیچیدہ ولاعلاج امراض سے نجات بھی ممکن ہے ۔
اس کتاب میں شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیداہونے والی تقریبا دوسو 200 بیماریوں
اورمسائل کو یکجا کرکے تعویذات اوروظائف کے ذریعہ ان کا حل پیش کیا گیا ہے ۔