Topics
پیارے نبی، شفیع المذنبین رحمۃ اللعالمین، سرکار دو عالم آقائے دو جہاں سرورِ کائنات حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کی زیارت اور قدم بوسی حاصل کرنے کے لئے بعد نماز ِ عشاء سب کاموں سے فارغ ہونے کے بعد رات کو سونے سے پہلے
تین سو مرتبہ پڑھ کر آنکھیں بند کرکے پندرہ بیس منٹ حضور اکرم علیہ
الصلوٰۃ والسلام کا تصور کریںاور بات کئے بغیر اسی تصور کو قائم رکھتے ہوئے سو
جائیں ۔اکیس(21) روز کے اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ خاتم النبیین حضور صلی اللہ
علیہ وسلم کی زیارت اور قدم بوسی کی سعادت نصیب ہوجائے گی۔
زیارت کی
سعادت حاصل ہونےکے بعد میٹھے چاول پکا کر بچوں کو کھلا دیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی تقریباً دو سو بیما ریوں اور مسائل کو یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔
کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور
مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ
،قلندریہ، عظیمیہ سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب عملیات
کی زکوٰ ۃ ادا کی ہے۔
میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا
حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام کے وسیلے سے
دست با دُعا ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں
کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔
آمین ثم آمین۔