Topics
ایک کاغذ پر کسی
بھی روشنائی سے لکھکر اس کاغذ کی چارتہیں
کر کے تعویذ بنالیں اور اس کو دو پتھروں کے درمیان ایسی جگہ رکھدیں جہاں ان پتھروں
کو کوئی ہلائے جلائے نہیں ۔ ہر پتھر کا وزن کم ازکم دو سیر ہونا چاہئیے،دونوں پتھر
مسطح ہوں تا کہ تعویذ پر اوپر کے پتھر
کا وزن پوری طرح پڑتا رہے۔
نوٹ:۔ تعویذ کو زود اثر
اور طاقتور بنانے کے لئے اس شخص کا نام مع اس کی والدہ کے نام کے جس سے قرض وصول
کرنا ہے تعویذ موڑنے سے پہلے لکھ دیا جائے
________(۲)__________
عشاء کی نماز کے بعد اکتالیس بار
آیت الکرسی عظیم تک پڑھکر ہاتھوں پر دم کریں اور ہاتھ تین بار چہرہ پر پھیر لیں۔
اس کے بعد قرض وصول ہونے کی دعا کریں۔ عمل کی مدت نوے ۹۰ دن ہے۔ خواتین ناغہ کے دن شمار کر کے بعد میں پورے کر لیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
اگر امراض اوران کی بیماریوں کو جمع کیا جائے تو ان کی تعداد سینکڑوں سے
تجاوزکرجاتی ہے ۔ ان امراض کی نوعیت اوروجوھات بھی الگ الگ ہیں ۔ روحانی نظریہ
علاج کے مطابق امراض کے دورخ ہیں ۔ ایک جسمانی اوردوسراذہنی یا روحانی ۔ جسمانی
نظام میں کسی بے اعتدالی ، کیمیائی یا طبعی تبدیلی کا نام مرض ہے ۔
روحانی نطریہ علاج میں ہرمرض کے خدوخال ہوتے ہیں اورہر مرض کا روحانی وجود بھی ہوتاہے ۔ یہ
دونوں رخ ایک دوسرے سے وابستہ ہیں ۔ موجودہ دورمیں نفسیاتی اورطبعی امراض کا جو
کردارسامنے آیا ہے اس کی روشنی میں اس کو سمجھنا مشکل نہیں ہے ۔ روحانی علم کا
نظریہ علاج یہ ہے کہ امراض کی جسمانی وجود کے ساتھ ساتھ روحانی یا ذہنی وجود پر
ضرب لگائی جائے اورذہنی طورپر اس کی نفی
کی جائے تو بہت جلد شفا حاصل ہوجاتی ہے ۔
نا صرف جلد شفا حاصل ہوجاتی ہے بلکہ پیچیدہ ولاعلاج امراض سے نجات بھی ممکن ہے ۔
اس کتاب میں شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیداہونے والی تقریبا دوسو 200 بیماریوں
اورمسائل کو یکجا کرکے تعویذات اوروظائف کے ذریعہ ان کا حل پیش کیا گیا ہے ۔