Topics
یہ مرض جگر کی خرابی سے ہوتا ہے ۔ تجربات یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اس مرض کے علاج میں تعویذ گنڈا اور دم درُود دوا سے زیادہ موثرہیں۔
مندرجہ بال تعویذلکھ کر مریض کے گلے میں ڈالدیں۔
۲۔ بسکھپرا یک خو درو گھاس ہوتی ہے۔ زمین کھود کر اس کی جڑیں نکال لی جائیں ۔ پانی سے دھو کر انگلی کے ایک پور کے برابر کاٹ کر رکھ لیں۔اب مریض کے قد کے برابر کچے سوت کےاکیس یا اکتیس ناپ لیکر چار تہیں کر لیں۔ بسکھپرے کی ایک جڑ گرہ میں لپیٹ کر ایک بار
پڑھکر پھونک ماریں اور گرہ کس دیں۔اسی طرح اکیس جڑوںمیں اکیس گرہ لگا کر
مریض کے گلے میں ڈالدیں۔ جیسے جیسے مرض
ختم ہوگا یہ گنڈا بڑا ہو تا جائے گا۔
یرقان ختم ہونے پر یہ گنڈا پشت کی جانب سے نکالدیں اوربہتے ہوئے پانی میں ڈالدیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
اگر امراض اوران کی بیماریوں کو جمع کیا جائے تو ان کی تعداد سینکڑوں سے
تجاوزکرجاتی ہے ۔ ان امراض کی نوعیت اوروجوھات بھی الگ الگ ہیں ۔ روحانی نظریہ
علاج کے مطابق امراض کے دورخ ہیں ۔ ایک جسمانی اوردوسراذہنی یا روحانی ۔ جسمانی
نظام میں کسی بے اعتدالی ، کیمیائی یا طبعی تبدیلی کا نام مرض ہے ۔
روحانی نطریہ علاج میں ہرمرض کے خدوخال ہوتے ہیں اورہر مرض کا روحانی وجود بھی ہوتاہے ۔ یہ
دونوں رخ ایک دوسرے سے وابستہ ہیں ۔ موجودہ دورمیں نفسیاتی اورطبعی امراض کا جو
کردارسامنے آیا ہے اس کی روشنی میں اس کو سمجھنا مشکل نہیں ہے ۔ روحانی علم کا
نظریہ علاج یہ ہے کہ امراض کی جسمانی وجود کے ساتھ ساتھ روحانی یا ذہنی وجود پر
ضرب لگائی جائے اورذہنی طورپر اس کی نفی
کی جائے تو بہت جلد شفا حاصل ہوجاتی ہے ۔
نا صرف جلد شفا حاصل ہوجاتی ہے بلکہ پیچیدہ ولاعلاج امراض سے نجات بھی ممکن ہے ۔
اس کتاب میں شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیداہونے والی تقریبا دوسو 200 بیماریوں
اورمسائل کو یکجا کرکے تعویذات اوروظائف کے ذریعہ ان کا حل پیش کیا گیا ہے ۔