Topics

ہسٹیریا

شدت ِ مرض میں مندرجہ ذیل تعویذ زرد روشنائی سےلکھ کر بتی بنا لیں۔ اس کاغذ  کی بتی  کو روئی میں  لپیٹ  کر فلیتہ  بنا کر گھی یا زیتون کے تیل میں ایسی جگہ جلائیں جہاں  مریضہ کو دھواں لگے۔

فرائی پان میں تھوڑی سی چینی ڈال کر  آگ پر رکھ دیا جائے ۔ دھیان رہے کہ چینی جلنے نہ پائے۔ جب براؤن رنگ ہو جائے تو نیچے اتار کر آدھی پیالی پانی اس میں ڈال کر  تعویذ  کو دھو لیا جائے ۔ ایک ایک  کر کے گیارہ 11) (تعویذ متواتر گیارہ 11) (روز پلائیں اور دھلے ہوئے تعویذ کا کاغذ جلادیں۔ کھانوں میں عام طور سے جتنا نمک کھایا جاتا ہے ،اس میں تین چوتھائی  کمی کر دی جائے اور بازار  کا پسا ہوا نمک ہر گز استعمال نہ کیا جائے۔ لاہوری ثابت نمک گھر میں پیس کر استعمال کریں۔

Topics


Roohani Elaj

خواجہ شمس الدین عظیمی

                                                         

                شک اوربے  یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی  تقریباً دو سو بیما ریوں  اور مسائل کو  یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔

کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور مسائل  کا حل  پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ ،قلندریہ،  عظیمیہ  سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب  عملیات  کی زکوٰ  ۃ ادا کی ہے۔

میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام  کے وسیلے سے دست با دُعا  ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری  اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔

آمین ثم آمین۔