Topics

ولی اور ابدال میں کیا فرق ہے


میں سمجھنے کے لئے آپ سے  اس سوال کا جواب چاہتی ہوں کہ

                        ولی اور ابدال میں کیا فرق ہے؟۔۔۔۔

                        کیا ایک عام آدمی ان دونوں ہستیوں کو پہچان سکتا ہے؟۔۔۔

                        کیا کوئی خاص نشانی ہے؟۔۔۔

            ازراہ شفقت اس کی وضاحت فرما دیں۔

            صوفیہ شیم                                  (کراچی)

 

جواب:   سارے ابدال ولی ہوتے ہیں لیکن یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر ولی ابدال کے مقام پر فائز ہو۔ حضرت  رسول اللہ ﷺ کے وہ نائبین جو مشیت سے متعلق تکوینی امور انجام دیتے ہیں انہیں ابدال حق کہا جاتا ہے۔ ایک وقت میں ستر ابدال ہوتے ہیں۔ ان میں چار ممثلین ہوتے ہیں باقی ابدال اور کوچک ابدال ہوتے ہیں۔

            یہ حضرات عام لوگوں کی نظروں سے خود کو چھپا تے ہیں اس لئے انہیں کوئی نہیں دیکھ سکتا بجز اس کے کہ وہ خود ہی کسی کے اوپر اپنی ذات کو ظاہر فرما دیں۔

            ولی اللہ کے دوست کو کہتے ہیں۔ ہر وہ شخص جو اللہ کی صفات یا ذات کا عرفان رکھتا ہے ”ولی“ ہے۔

Topics


Ism e Zaat

خواجہ شمس الدین عظیمی



روز نامہ جنگ، کراچی کے کالم ” قارئین کے مسائل“ اور ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے ادارتی ” روحانی سوال و  جواب “ کے کالمز میں خانوادہ سلسلہ عظیمیہ سے پوچھے گئے سوالات گو کہ تاریخِ اشاعت کے حساب پرانے ہیں لیکن معاشرے سے تعلق کی بنا پر ان کالمز پر وقت کی گرد اثر انداز نہیں ہوئی اور ان کی افادیت و اثر پذیری ترو تازہ ہے۔پیشِ نظر کتاب میں شامل کالمز حال کا قصہ نہیں،ماضی کی داستان بھی ہیں۔ یہ حالات حاضرہ کا مظاہرہ نہیں، مستقبل کے لئے راہنمائی کا ذریعہ بھی ہے۔قارئین اور محققین کے لئے اس کتاب میں ۹۲ کالمز کی شکل میں علم و آگاہی کا خزانہ ہے جو تفکر کی دعوت دیتا ہے لہذا کسی بھی دور میں ، کسی  بھی وقت ان تحریرات پر غور و فکر سے حکمت کے موتیوں کا حصول ممکن ہے۔ ان کالمز میں بہت سارے موضوعات کو ایک ہی تحریر میں تسلسل کے ساتھ لکھا گیا ہے۔منطق سے سلجھائے اور لغت کے بکھیڑوں میں الجھے بغیر سادہ طرز ِاسلوب کے ساتھ دریا کوزے میں بند ہے۔