Topics

نظرلگنا


جو بچے ماشاء اللہ تندرست ، ہنس مکھ یا زہین ہوتے ہیں ان کو اکثر بڑوں کی نظرلگ جاتی ہے۔ گو یہ بات تعجب خیز ہے لیکن مشاہدہ میں آئی ہے کہ ماں باپ اور بہن بھائی کی بھی نظر لگ جاتی ہے۔

نظر لگنے سے بچہ بے چین ہو جاتا ہے۔ دودھ پپینا چھوڑ دیتا ہے ۔ روتا ہے۔ بخار بھی ہو جاتا ہے۔ روز بروز چڑ چڑا اور کمزور ہو تا چلا جاتا ہے۔

نظر اُتارنے کے لئے بسم اللہ شریف کے بعد  إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَر (پوری سورۃ) پڑھ کر  بچے کے منہ پر پھونک ماریں۔ نظر کا اثر زائل ہو جائے گا۔

Topics


Roohani Elaj

خواجہ شمس الدین عظیمی

                                                         

                شک اوربے  یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی  تقریباً دو سو بیما ریوں  اور مسائل کو  یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔

کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور مسائل  کا حل  پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ ،قلندریہ،  عظیمیہ  سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب  عملیات  کی زکوٰ  ۃ ادا کی ہے۔

میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام  کے وسیلے سے دست با دُعا  ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری  اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔

آمین ثم آمین۔