Topics

بہرا یا گونگا ہونا

بچہ اگر پیدائشی گونگا یا بہرا ہو یا کسی بیماری کی وجہ سے یہ مرض  لا حق ہو گیا ہو تو اس کا علاج اس طرح کریں۔ جب بچہ  یا بڑا رات کو گہری نیند سو جائے تو اس کے قریب سرہانے کے رُخ سیدھی جانب کھڑے ہو کر ایک مرتبہ سورۃ مریم کی پہلی آیت كهيعص پڑھیں پڑھنے میں ہر حرف الگ الگ پڑ ھا جائے۔

علاج  میں جلدی یا گھبراہٹ سے کام نہ لیں۔ مسلسل چھ۶ ماہ تک یہ عمل جاری رکھیں۔ یہ امر  مجبوری اگر بیچ میں ناغہ ہو جائے تو اس کا کوئی حرج نہیں ہے لیکن کوشش یہ ہونی چاہیئے کہ ناغہ نہ ہو۔ خواتین اگر یہ عمل کریں تو ناغہ کے  دنوں میں بھی کر سکتی ہیں۔

Topics


Roohani Elaj

خواجہ شمس الدین عظیمی

اگر امراض اوران کی بیماریوں کو جمع کیا جائے تو ان کی تعداد سینکڑوں سے تجاوزکرجاتی ہے ۔ ان امراض کی نوعیت اوروجوھات بھی الگ الگ ہیں ۔ روحانی نظریہ علاج کے مطابق امراض کے دورخ ہیں ۔ ایک جسمانی اوردوسراذہنی یا روحانی ۔ جسمانی نظام میں کسی بے اعتدالی ، کیمیائی یا طبعی تبدیلی کا نام مرض ہے ۔

روحانی نطریہ علاج میں ہرمرض کے خدوخال ہوتے ہیں  اورہر مرض کا روحانی وجود بھی ہوتاہے ۔ یہ دونوں رخ ایک دوسرے سے وابستہ ہیں ۔ موجودہ دورمیں نفسیاتی اورطبعی امراض کا جو کردارسامنے آیا ہے اس کی روشنی میں اس کو سمجھنا مشکل نہیں ہے ۔ روحانی علم کا نظریہ علاج یہ ہے کہ امراض کی جسمانی وجود کے ساتھ ساتھ روحانی یا ذہنی وجود پر ضرب لگائی جائے  اورذہنی طورپر اس کی نفی کی جائے تو بہت جلد شفا حاصل  ہوجاتی ہے ۔ نا صرف جلد شفا حاصل ہوجاتی ہے بلکہ پیچیدہ ولاعلاج امراض سے نجات بھی ممکن ہے ۔ اس کتاب میں شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیداہونے والی تقریبا دوسو 200 بیماریوں اورمسائل کو یکجا کرکے تعویذات اوروظائف کے ذریعہ ان کا حل پیش کیا گیا ہے ۔